Home / گوگل کی نیاانٹرنیٹ پینل متعارف کرانےکی تیاریاں

گوگل کی نیاانٹرنیٹ پینل متعارف کرانےکی تیاریاں

Inclusion of Internet Panel with Android 12

ویب ڈیسک ۔۔ اینڈرائیڈ12کےساتھ آنےوالےبہت سےنئےفیچرزمیں سےایک برانڈنیوانٹرنیٹ پینل بھی شامل ہے۔

کیونکہ یہ نیافیچرکچھ صارفین کوپسندنہیں آیا،اس لئےگوگل نےاس فیچرکی فعالیت کومزیدواضح کرنےکی ایک اورکوشش کی ہے۔

وہ صارفین جواس فیچرسےواقف نہیں ان کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ نئےاینڈرائیڈ12کےساتھ آنےوالےانٹرنیٹ پینل میں موبائل ڈیٹااوروائی فائی ٹوگلزکوالگ الگ بٹنوں کےساتھ دینےکی بجائےایک ساتھ متعارف کرایاگیاہے۔

کوئیک سیٹنگز سے اسٹینڈ الون انٹرنیٹ بٹن کو ٹیپ کرنے سے موبائل انٹرنیٹ یا وائی فائی کو آن/آف ٹوگل کرنے کے لیے ایک ونڈو کھل جاتی ہے۔

لہذا نیا انٹرنیٹ پینل ڈیٹا یا وائی فائی کو فعال کرنے کے آسان عمل میں ایک اضافی قدم قراردیاجاسکتاہے۔

گوگل صارفین کے مطالعے سےسامنےآیاہےکہ صارفین کی اکثریت اپنے فون کو سیلولر سے منسلک کرنے کے لیے وائی فائی کو بند کردیتی ہے۔ گوگل کےمطابق ایساخراب وائی فائی کنکشن کےجواب میں کیاجاتاہے۔

یہ دیکھنےمیں آیاہےکہ وائی فائی کو بند کرنے والے صارفین اکثر وائی فائی کو دوبارہ آن کرنا بھول جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں موبائل ڈیٹا کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ صارفین کے لیے ایک تکلیف دہ نقطہ رہا ہے، اس لیے ہم نےنئےانٹرنیٹ پینل میں اس مسئلےکوحل کرنےکا فیصلہ کیا۔

گوگل کامزیدکہناہےکہ انٹرنیٹ پینل فی الحال لاک اسکرین سے ناقابل رسائی ہےتاہم یہ پکسل سکس سیریز کے لیے آنے والے پکسل فیچر ڈراپ کے ساتھ تبدیل ہو سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 12 فی الحال پکسل فونز پرآ رہا ہے جبکہ پکسل 6 اور 6 پرو کے پاس یہ بائی ڈیفالٹ ہے۔ سام سنگ بھی نئےیوآئی 4.0کے ساتھ اینڈرائیڈ 12 کا اپنا ورژن بھی تیار کر رہا ہے۔ اس فون کی باضابطہ ریلیزمیں چند ماہ لگ سکتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …