ویب ڈیسک ۔۔ سکیورٹی مسائل کابہانہ بناکرچپکےچپکےپاکستان سےبھاگ جانےوالی نیوزی لینڈ کی ٹیم کوپاکستان نےشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دبوچ لیااورانکےبھاگنےکی تمام ترکوششیں ناکام بنادیں ۔ یوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈمیں اپنےدوسرےمیچ میں پاکستانی شاہینوں نےکیویزکو5وکٹوں سےشکست دےکرٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنےنام کی۔
پاکستان کی جیت میں اہم کردارفاسٹ بولرحارث روف نےاداکیاجنہوں نےمحض 22رنزدےکر4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سےسب سےزیادہ 33رنزمحمدرضوان نےبنائے۔ نیوزی کا135رنزکاہدف پاکستان نےانیسویں اوورمیں پوراکرلیا۔
کپتان بابراعظم نےمحض 9رنزہی بنائے۔ انہیں ٹم ساوتھی نےبولڈکیا۔ بابر اعظم کو بولڈ کرتے ہی ٹِم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان اپنااگلامیچ جمعہ 29اکتوبرکوافغانستان کےخلاف کھیلےگا۔ تجزیہ کاراس میچ کوپاکستان کااب تک سب سےٹف مقابلہ دےرہےہیں۔ سابق کرکٹرزکےمطابق پاکستان کوافغانستان کےخلاف مکمل منصوبہ بندی کےساتھ کھیلناہوگا۔