Home / محمدرضوان کی نمازپروقاریونس کاتبصرہ: ہرشابھوگلےآگ بگولہ

محمدرضوان کی نمازپروقاریونس کاتبصرہ: ہرشابھوگلےآگ بگولہ

Harsha Bhoglay demand apology from Waqar Younas

ویب ڈیسک ۔۔ مشہوربھارتی کمنٹیٹرہرشابھوگلےنےورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میچ کےدوران محمدرضوان کی نمازاداکرنےکےحوالےسےبیان پروقاریونس سےمعافی کامطالبہ کردیا۔

یادرہےکہ پاکستان کےمایہ نازوکٹ کیپربلےبازمحمد رضوان نےٹی ٹوئنٹی ورلڈمیں بھارت کےخلاف ہونےوالےمیچ میں پانی کےوقفےکےدوران گراونڈہی میں نمازاداکی۔ ان کی نمازاداکرنےکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

اسی ویڈیوکےحوالےسےسابق فاسٹ بولروقاریونس کےبیان پربھارتی کمنٹیٹرہرشابھوگلےآگ بگولہ ہوگئےاورانہوں نےوقاریونس سےمعافی کامطالبہ کیاہے۔

نجی ٹی وی کےپروگرا میں شعیب اختر اور پاکستانی صحافی سے بات چیت میں وقار یونس کاکہناتھاکہ محمد رضوان کا میچ کے دوران نماز ادا کرنا ان کے لئے خاص لمحہ تھا۔انہوں نے کہا:’محمد رضوان کی میچ کے دوران ہندوؤں کے درمیان پڑھی گئی نماز میرے لئے بے حد خاص تھی‘۔

وقار یونس کایہ بیان سامنےآتےہی کئی لوگوں کےمنہ پر12بج گئے۔ مشہور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی وقار یونس کے اس بیان سےخوش نہیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ وقار یونس اپنے بیان سے متعلق معافی مانگیں۔ہرشا بھوگلے نے ایک کے بعد ایک تین ٹوئٹ کئے اوروقار یونس کے بیان کو کھیل جذبہ کے خلاف قراردےدیا۔

ہرشا بھوگلےکاکہناتھا:’وقار یونس کے قد کے شخص کے لئے یہ کہناکہ محمد رضوان کو ہندوؤں کے سامنے نماز ادا کرتے دیکھنا ان کے لئے بہت خاص تھا، سب سے مایوس کن چیزوں میں سے ایک ہے،یہ سننا خطرناک ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھاکہ میں یقینی طور پر امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں بہت سارے حقیقی کھیل مداح اس بیان کے خطرناک پہلو کو دیکھ سکیں گے اور میری مایوسی میں شامل ہوں گے۔ ہم جیسے کھیل مداحوں کے لئے لوگوں کو یہ بتانا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ صرف کھیل ہے، صرف ایک کرکٹ میچ ہے۔

ہرشابھوگلےنےمزیدکہاکہ مجھے یقین ہے کہ وقار یونس کی طرف سے معافی آئے گی۔ ہمیں کرکٹ کی دنیا کو جوڑنے کی ضرورت ہے، مذہب سے تقسیم کی نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Corona's new variant and NCOC statement

جنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں چوپٹ

ویب ڈیسک ۔۔ کوروناکی نئی قسم اومی کرون سامنےآنےکےبعدجنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں کچھ …