Home / شعیب اخترکی بےعزتی کرنےوالےنعمان نیازکوسزامل گئی

شعیب اخترکی بےعزتی کرنےوالےنعمان نیازکوسزامل گئی

Shoab Akhtar and Nauman Niaz issue

ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی وی اسپورٹس کےپروگرام گیم آن ہےکےدوران میزبان نعمان نیازاورشعیب اخترکےدرمیان ہونےوالی تلخ کلامی اورشعیب اخترکےشوسےاٹھ کرچلےجانےکےمعاملےپرتشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی نےنعمان نیازکوقصوروارقراردیتےہوئےفوری طورپرآف ائیرکرنےکی سفارش کی ہے۔

نعمان نیاز کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ایئر کیاگیاہے۔ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کریں گے۔ ایم ڈی پی ٹی وی نےنعمان نیازسےکہاہےکہ وہ انکوائری مکمل ہونےتک اپنےپروگرام کی ہوسٹنگ کسی اورسےکروالیں ۔ میڈیاسےموصول ہونےوالی اطلاعات کےمطابق نعمان نیازاکڑگئےاورکہاکہ جب تک وہ خودہوسٹ نہیں کریں گے،ان کاپروگرام نہیں ہوگا۔

ایم ڈی پی ٹی وی کی سربراہی میں ہونےوالے اجلاس کی تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ نعمان نیاز کے رویے سےسخت نالاں ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار ثابت ہوئے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ نعمان نیاز کے رویے کی وجہ سے پی ٹی وی کا وقار مجروح ہوا،انتظامیہ نےشعیب اختر اور نعمان نیاز کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ اجلاس میں آن ایئر اور آف ایئر فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا۔

یادرہےکہ پاکستان اورنیوزی لینڈکےمیچ کےدوران گیم آن ہےنامی شومیں شریک شعیب اخترنےچاروکٹیں لینےوالےحارث روف کی تعریف کی جس پرڈاکٹرنعمان نیازبرامان گئےاورشعیب اخترکوشوسےچلےجانےکیلئےکہا۔

اس سارےواقعےکولیکرسوشل میڈیاپرایک طوفان برپاہےاوردنیابھرسےشعیب اخترکےحق میں بیانات آرہےہیں ۔ لوگوں نےپاکستانی لیجنڈسےتوہین آمیزرویہ رکھنےپرنعمان نیازکی پروگرام سےچھٹی کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …