Home / حاملہ خواتین کیاکھائیں ۔۔ کیانہ کھائیں ۔۔؟

حاملہ خواتین کیاکھائیں ۔۔ کیانہ کھائیں ۔۔؟

Healthy diet for pregnant women

حاملہ خواتین کیلئےکون سی خوراک زیادہ ضروری ہےاورخاص طورپریہ کہ دوران حمل کتنی مقدارمیں پروٹین لینی چاہئیے۔ کیوں حاملہ خواتین مناسب خوراک نہیں لےپاتیں؟ یہ اوربہت سےدوسرےسوالات ہیں جن کےجواب ہم آج اپنےقارئین کودینےکی کوشش کریں گے۔

ماہرین غذائیت کامانناہےکہ پروٹین لیناصرف حاملہ خواتین ہی نہیں بلکہ بچوں سےلیکربوڑھوں تک کیلئےبےحدضروری ہےلیکن حاملہ خواتین میں ظاہرہےپروٹین بھری خوراک کی اہمیت کسی صورت نظراندازنہیں کی جاسکتی ۔

حمل کےپہلے3ماہ
حاملہ خواتین میں پروٹین کی کمی ہےتواس کادوسرامطلب ہےکہ جسم میں پروٹین کی کمی اورکاربوہائیڈریٹ کی زیادتی ہےجس سےانسان کاوزن بڑھناشروع ہوجاتاہے۔ غذائی ماہرین کہتےہیں کہ حمل کےپہلےتین ماہ کےدوران عورت کاوزن نہیں بڑھناچاہیے۔

کونسی چیزوں کااستعمال نہیں کرنا
پاکستان میں دیکھاگیاہےکہ حمل ٹیسٹ مثبت آتےہی خواتین اپنی خوراک میں کھٹی میٹھی چیزوں کااستعمال بڑھادیتی ہیں جوکہ زیادہ ترغیرصحت بخش ہوتی ہیں۔

پروٹین سےبھرپورصحت بخش غذائیں
حاملہ خواتین کوچاہیےکہ کھٹائی کی ضرورت پوری کرنےکیلئےگھرمیں بنی چناچاٹ کااستعمال کریں جوکہ صحت بخش بھی ہےاورپروٹین سےبھرپوربھی۔ اسی طرح لوبیاچاٹ اورگھرمیں ہی بنےدہی بھلوں کااستعمال بھی کیاجاسکتاہے۔

حاملہ خواتین میں وزن بڑھنےکابڑانقصان

حاملہ خواتین میں کاربوہائیڈریٹس بڑھنےسےوزن بڑھتاجائےگااورجتناوزن بڑھےگا،آپریشن کےامکانات اتنےزیادہ بڑھتےجائیں گے۔ حالانکہ اگربچہ نارمل ڈلیوری کےذریعےہوگاتوباہرآنےکیلئےاسےجوکوشش کرنی پڑتی ہےوہ پوری زندگی اس کےکام آتی ہےاورنارمل ڈلیوری میں بچےکےذہن کی گروتھ بھی زیادہ ہوتی ہے۔ سی سیکشن ماں اوربچےدونوں کیلئےٹھیک نہیں۔ عام طورپریہ سمجھاجاتاہےکہ صرف ماں کوکٹ لگ رہاہےحالانکہ سی سیکشن میں ماں اوربچےدونوں کی صحت کمپرومائزہوتی ہے۔

پروٹین بھری خوراک
حاملہ خواتین دن میں ایک انڈہ کھاسکتی ہیں۔ پروٹین کےلئےدالیں بھی بہت اچھاذریعہ ہیں۔ ہفتےمیں کم سےکم دوسےتین مرتبہ دال کااستعمال اچھاہے۔ اس کےعلاوہ ہفتےمیں ایک مرتبہ بیف یامٹن کااستعمال اچھاہے۔ باقی بچےدنوں میں چکن اورمچھلی کااستعمال کیاجاسکتاہے۔ ہڈیوں کی یخنی پروٹین حاصل کرنےکابہت بہترین ذریعہ ہے۔

حاملہ خواتین سےدرخواست ہےکہ وہ انڈہ کھاتےوقت یہ سوچ کرزردی کونہ نکالیں کہ اس میں چربی ہےحالانکہ زردی ہی میں انڈےکی ساری غذائیت چھپی ہوئی ہے۔ اس لئےانڈہ کھاتےوقت اس کی زردی نہ نکالیں ۔ فیٹ کنٹرول کرنےکیلئےدیگرطریقےاختیارکریں۔ انڈےکی زردی گڈفیٹ ہے۔ البتہ وہ خواتین جنہیں زردی کھانےسےبلڈپریشرکامسئلہ ہوتاہےوہ زردی نہ کھائیں۔

حاملہ خواتین میں خون کی کمی

حاملہ خواتین میں خون کی کمی کی ایک وجہ چائےکازیادہ استعمال ہے۔ چائےہویاگرین ٹی یاپھردوسری قسم کےقہوے،یہ خون میں موجودآئرن کوکھاجاتےہیں۔ حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی بالکل نہیں ہونی چاہیے۔ آئرن کی کمی سےخون کی کمی شروع ہوجائےگی۔

نوجوان حاملہ خواتین کونصیحت
ینگ مدرزکوچاہیےکہ اگرانہیں کھٹاکھانےکی خواہش ہورہی ہےتوبہترہےکہ گھرمیں پانی پوری،دہی بڑے،چناچاٹ بناکرکھالیں۔ یہ چیزیں باہرسےکھانےسےممکن ہےآپ کےاندرکاربوہائیڈریٹس کی مقدارزیادہ ہوجائےجس کانتیجہ وزن بڑھنےکی صورت میں نکلےگا۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Umer Ayub presser

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس حکومت کی ناکامی : عمرایوب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس …