Home / بھارت میں کہرام ،مسلمانوں پرحملے،میمزکاطوفان،سوشل میڈیاہل کررہ گیا

بھارت میں کہرام ،مسلمانوں پرحملے،میمزکاطوفان،سوشل میڈیاہل کررہ گیا

Memes on Pak-India World T20 Match

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کےہاتھوں عبرتناک شکست کےبعدپورےبھارت میں کہرام برپاہے۔ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ ملک کےمختلف علاقوں میں انتہاپسندہندومسلمانوں پرحملےکررہےہیں۔

کل کی ہارکےبعدبھارتی ٹیم کےواحدمسلمان فاسٹ بولرمحمدشامی اس وقت سخت تنقیدکی زدمیں ہیں ۔ انتہاپسندوں کےساتھ ساتھ بھارتی میڈیامیں بیٹھےزبان درازطوطےمحمدشامی کےخلاف دل کھول کرزہراگل رہےہیں اوربھارتی ٹیم کی شکست کاذمہ دارانہیں قراردےرہےہیں۔

الیکٹرانک میڈیاکےمطابق پنجاب میں کشمیری طلبہ پرانتہاپسندوں نےحملہ کیاہے۔

یہی نہیں کپتان ویرات کوہلی اورٹیم کےدوسرےکھلاڑی بھی بھارتی میڈیاکےنشانےپرہیں۔ کل سےآج تک سوشل میڈیاپرمیمزبنابناکرکپتان ویرات کوہلی اوردیگرکھلاڑیوں وہ درگت بنائی جارہی ہےکہ خداکی پناہ۔

محض ایک کرکٹ میچ ہارنےکےبعداس طرح کاردعمل ظاہرکرتاہےکہ ماضی میں پاکستان کو چھوٹی ٹیم قرار دینے اور بابر اعظم کو زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے خلاف ریکارڈز بنانے جیسے طنزیہ جملے کسنے والے بھارتیوں کا غرور خاک میں مل گیاہےاورآئی پی ایل کےسورمامدتوں بدترین شکست کےزخم چاٹتےرہیں گے۔

آج پاکستان کےتمام ہی نیوزچینلزپاک بھارت میچ کےحوالےسےخصوصی پیکج چلاتےرہے،جن میں سوشل میڈیاپرچلنےوالےمیمزاورموقع محل کی مناسبت سےمختلف گانےشامل تھے۔

ایسےہی ایک پیکج میں بھارتی کپتان کوہلی کی عزت افزائی کےطورپربیک گراونڈمیوزک کےطورپرمعروف سنگرملکوکایہ گیت چلایاجاتارہا۔

رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی ہے۔

اسی طرح پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست کےبعد سوشل میڈیا پرصارفین نے دلچسپ میمز بنا کر خوب رونق لگائے رکھی۔

ایک وڈیو میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی نظر آئے۔ وہ موبائل ہاتھ میں پکڑےکسی سےمخاطب ہوکرکہتےہیں : کیامیری آوازآرہی ہے؟

ایسی ہی میمزمیں کپتان ویرات کوہلی کی بھی خوب دھنائی ہوئی۔۔

ایک میم میں کوہلی ایک ویڈیوپیغام میں بھارتی عوام سےمخاطب ہوکرکہتےہیں:

"پورےانڈیا کی آواز دبئی تک سنائی دینی چاہیے”

پاکستانی صارفین نےموقع سےفائدہ اٹھاتےہوئےبھارتی فلموں کےسین نکال کربھارتی فینز کے زخموں پرخوب نمک چھڑکا۔ ایک فلم کےسین میں ایک جھوٹ موٹ کااندھااداکاراپنی عینک اتارکرادھرادھردیکھتاہےاورکہتاہےکہ : "یہ کیاہورہاہے؟ شکر ہے میں اندھا ہوں”۔

نریندرمودی کی بھارتی کپتان کےساتھ ایک تصویربھی خوب دیکھی گئی جس میں وہ کوہلی سے پوچھ رہےہیں کہ کتنے آدمی تھے؟جواب میں بھارتی کپتان کہتے ہیں کہ بس دو تھے سرکار۔۔۔۔

ایک میم میں ویرات کوہلی گراونڈ میں منہ کےبل لیٹے ہوئے ہیں، جبکہ انکی فلم اسٹاراہلیہ انوشکاشرما پاس بیٹھےسوگ منارہی ہیں۔

پاک بھارت میچ کے اختتامی لمحات میں جب گھر کے شیروں کی ہار یقینی تھی توشکست خوردہ انڈین فینز فیملیز کےساتھ اسٹیڈیم سے جانے لگے۔ اس دوران ایک تماشائی گانے لگا ۔ابھی نہ جائو چھوڑ کےکہ دل ابھی بھرانہیں۔ اس کےعلاوہ بھارتی شائقین کی دیر تک ہوٹنگ ہوتی رہی۔

ہربھجن سنگھ نےبھی بھارتی چینل پراعتراف کیا کہ ان کو آج منہ کی کھانی پڑی ہے۔

پاکستانی ٹیم کاشانداراستقبال

دوسری جانب پاکستانی ٹیم بھارت کودھول چٹانےکے بعدہوٹل پہنچی تو مداحوں نے بھرپور استقبال کیا ، بابر بابر کے نعرے لگائے،ہوٹل میں ٹیم نے کیک کاٹا اور جشن منایا ۔

کپتان بابر اعظم نےہوٹل پہنچنےپر ٹیم میٹنگ میں ساتھیوں کو بھارت کے خلاف کامیابی کی خوشی منانےکےساتھ ساتھ ہدایت کی کہ ان کااصل مقصدورلڈ کپ جیتنا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Corona's new variant and NCOC statement

جنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں چوپٹ

ویب ڈیسک ۔۔ کوروناکی نئی قسم اومی کرون سامنےآنےکےبعدجنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں کچھ …