Home / شاباش ٹیم پاکستان ۔۔ بھارت کوہراکرنئی تاریخ رقم کردی

شاباش ٹیم پاکستان ۔۔ بھارت کوہراکرنئی تاریخ رقم کردی

Babar Azam becomes highest scorer in T20I from Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان نےنئی تاریخ رقم کرتےہوئےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی باربھارت کو10وکٹوں سےہرادیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپر12مرحلےمیں روایتی حریفوں کےدرمیان یہ پہلاٹاکراتھا،جسےایونٹ کاسب سےبڑامقابلہ قراردیاجارہاتھا۔

پاکستان نےٹاس جیت کربھارت کی بیٹنگ کی دعوت دی اوربہترین بولنگ کامظاہرہ کرتےہوئےبھارتی بلےبازوں کیلئےرنزبنانادشواربنادیا۔ شاہین شاہ آفریدی نےشانداربولنگ کامظاہرہ کرتےہوئے31رنزکےعوض کپتان ویرات کوہلی سمیت3کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

حسن علی نے2جبکہ شاداب خان اورحارث روف نےایک ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت کی جانب سےکپتان ویرات کوہلی نےسب سےزیادہ 57رنزبنائے۔

بھارت نےپاکستان کوجیت کیلئے152رنزکاہدف دیاجسےپاکستان نےبغیرکسی نقصان کےپوراکرلیا۔

پاکستان کےکپتان بابراعظم نے68جبکہ محمدرضوان نے79رنزبنائےاورٹی ٹوئنٹی کی تارِیخ میں اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈبناڈالا۔

ویلڈن ٹیم پاکستان ۔ 29سال بعدورلڈکپ میں بھارت کواچھی طرح سےدھول چٹائی ۔ اسےکہتےہیں سوسنارکی توایک لوہارکی۔

میچ کےاختتام پربات کرتےہوئےبھارتی کپتان ویرات کوہلی نےکہاکہ وہ میچ ضرورہارےہیں لیکن یہ میچ ایونٹ میں ان کاپہلامیچ ہے،ابھی پوراٹورنامنٹ پڑاہے۔

دوسری جانب فاتح کپتان بابراعظم نےشاہین آفریدی کی بولنگ کی تعریف کی ۔ اپنی اورمحمدرضوان کی پارٹنرشپ پربات کرتےہوئےبابراعظم نےکہاکہ انہوں نےطےکرلیاتھاکہ ہم نےزیادہ سےزیادہ کریزپرٹھہرناہے۔

یہ بھی چیک کریں

shadab khan marriage

شاداب بھی اوروں جیسےنکلے ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ نازکھلاڑی شاداب خان بھی اوروں جیسےہی نکلے۔ شادی …