Home / کینسرجسم میں کیسےپھیلتاہے؟

کینسرجسم میں کیسےپھیلتاہے؟

How to count tumor cells?

ویب ڈیسک ۔۔ کینسرجسم میں کیسےپھِیلتاہے:نئی تحقیق،زبردست انکشافات

ایم آئی ٹی انجینئرز نے چوہوں میں گردش کرنے والے ٹیومر خلیوں کو گننے کا ایک طریقہ وضع کیا ، جس سے میٹاسٹیسس کی حرکیات کا مطالعہ کرنےمیں ماہرین کوبہت آسانی ہوجائےگی۔

جب کسی عضو کے اندر ٹیومر بڑھتے ہیں تو وہ خلیوں کو بھی خارج کرتے ہیں جو خون کے دھارے میں داخل ہوتے ہیں۔ یہ خلیات دوسرے اعضاء تک سفر کرتےہوئےنئے ٹیومرزکوپیداکرنےکاموجب بنتےہیں۔اس عمل کومیٹاسٹیسس کہاجاتاہے۔

ایم آئی ٹی انجینئرز نے اب ایک ایسی تکنیک تیار کی ہے جو پہلی بارچوہوں میں گردش کرنے والے ٹیومر سیلز (سی ٹی سی) کی نسل کی شرح نموکی پیمائش کرنے کےکام کوآسان بناتی ہے۔

خون کے دھارے میں جاری ہونے کے بعد سی ٹی سی کتنی دیر تک زندہ رہتےہیں ،اس سےسائنسدانوں کویہ جاننے میں مددملتی ہےکہ مختلف قسم کے کینسر جسم میں کیسے پھیلتے ہیں۔

اس ریسرچ ٹیم کےسینئررکن اورکوچ کینسرریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سینئرپروفیسرسکاٹ منالیس کہتےہیں
چوہوں میں خون کاتبادلہ کرتےہوئےہم نےرئیل ٹائم میں سرکولیٹنگ ٹیومرسیلز(سی ٹی سی) کوشمارکیااورہمیں پتاچلاکہ کتنی جلدی سی ٹی سی خون کےبہاومیں شامل ہوتےہیں اورکلئیرہونےسےپہلےوہ کتنی دیرخون میں رہتےہیں۔

اپنےنئےسسٹم کواستعمال کرتےہوئےریسرچرزنےلبلبہ اورپھیپھڑوں کےٹیومرزمیں سی ٹی سیزکواچھی طرح سےسٹڈی کیا۔

اس ریسرچ کونیچرکمیونیکیشنزمیں 28ستمبر2021کوشائع کیاگیا۔

(اس مضمون کوتحریرکرنےمیں سائنس ٹیک ڈیلی سےاستفادہ کیاگیا۔ )

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …