مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: جولائی 4, 2022 - 4:13 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / !چین میں لنکڈان بند،کچھ نیاآنےوالاہے

!چین میں لنکڈان بند،کچھ نیاآنےوالاہے

Microsoft shut down LinkdIn in China

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےچین میں اپنی ویب سائٹ لنکڈان کومکمل طورپربندکردیاہے۔

اپنےاس فیصلےکی وجہ بیان کرتےہوئےمائیکروسافٹ کمپنی کاکہناہےکہ چین کی حکومت کی شرائط وضوابط کوپوراکرناکسی چیلنج سےکم نہیں تھا،لہذاکمپنی نےبہترسمجھاکہ چین میں لنکڈان کوبندکردیاجائے۔

یہ ساری کہانی چین میں اس وقت شروع ہوئی جب چینی حکومت کی جانب سےلنکڈان سےکچھ صحافیوں کےپروفائلزکوبلاک کرنےکیلئےکہاگیااوراس حوالےسےکمپنی کوسخت سوالات کاسامناکرناپڑا۔

متبادل کےطورپرمائیکروسافٹ چین میں اس سال کےآخرتک صرف ملازمت کیلئےان جابزکےنام سےایک نئی ویب سائٹ اورایپ لانچ کرےگا۔

اس نئی ویب سائٹ میں آپ کوئی چیزشئیریاکوئی آرٹیکل پوسٹ نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Mbs Turkey visit

سعودی ولی عہدکاتاریخی دورہ ترکی

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کی جانب سےترکی کادورہ اورصدررجب طیب اردوان …