ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں بہت سےٹیلنٹڈ کرکٹرزسےناانصافی کےواقعات مشہورہیں ۔ ایسی ہی ایک مبینہ ناانصافی اورزیادتی کاشکارکرکٹرسعداسلم نےصورتحال سےمایوس ہوکرامریکی کرکٹ لیگ سےمعاہدہ کرلیاہے۔
سعد علی نے 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ شایدقسمت نےساتھ نہ دیاکہ وہ محض دوہی ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرسکے۔
سعد علی نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے دونوں میچز میں صرف 11 رنز بنائے۔اپنی انفرادی اننگز میں انہوں نے سب سے زیادہ 7 رنزبنائے۔
واضح رہےکہ عمر اکمل اور سمیع اسلم کے بعدسعد علی شایدتیسرےپاکستانی کرکٹرہیں جنہوں نےامریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کیاہے۔
سعداسلم سےپہلے24 سالہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کوچھوڑکرکرکٹ کھیلنےامریکاجاچکےہیں۔