Home / ایک تھی نگار: ماہرہ خان کےمداحوں کیلئےاچھی خبر

ایک تھی نگار: ماہرہ خان کےمداحوں کیلئےاچھی خبر

Telefilm Aik He Nigar trailer released

ویب ڈیسک ۔۔ ماہرہ خان کےمداحوں کیلئےاچھی خبر۔ اداکارہ کی آنےوالی ٹیلی فلم ایک تھی نگار23اکتوبرکوٹیلی وژن سکرینوں پران کےچاہنےوالےدیکھ سکیں گے۔

لوگوں کوبےتابی سےماہرہ خان کےروپ میں پاکستان آرمی کی اس پہلی خاتون فوجی افسرکودیکھنےکاانتظارہےجوتھری سٹارجنرل کےعہدےتک پہنچیں اوردنیابھرمیں پاکستانی خواتین کاسرفخرسےبلندکردیا۔

ٹیلی فلم کی کہانی پاکستان آرمی کی خاتون فوجی افسرلیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرکےگردگھومتی ہےجنہوں نےاپنی صلاحیتوں اورقابلیت کےبل بوتےپربری فوج کےاعلیٰ ترین عہدےتک پہنچنےکااعزازایک خاتون کی حیثیت سےحاصل کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرنےثابت کیاکہ ایک خاتون اپنی صلاحیتوں اورہمت کےبل بوتےپرکوشش کرےتوکامیاب ہونےسےاسےکوئی نہیں روک سکتا۔ انہیں پاکستان میں خواتین کیلئےرول ماڈل کی حیثیت حاصل ہے۔

ٹیلی فلم ایک ہےنگارکاٹریلرباقاعدہ ریلیزکردیاگیاہےجسےبہت زیادہ پسندکیاجارہاہےاورٹریلرکی مقبولیت سےلگتاہےکہ ٹیلی فلم توپسندیدگی کےریکارڈتوڑدےگی۔

ایک ہےنگارکی کاسٹ میں ماہرہ خان ، بلال اشرف، خوشحال خان، سہیل سمیر، سارہ اوردیگرشامل ہیں۔ اس ڈرامےکوعدنان سرورنےڈائریکٹ کیاہےجبکہ لکھاعمیرہ احمدنےہےجبکہ پروڈیوس نیناکاشف اورماہرہ خان نےملکرکیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

freddy 2022 review

فریڈی: 2022کی بیسٹ کرائم تھرلرفلم

کہتےہیں مجرم ماں کےپیٹ سےپیدانہیں ہوتے ۔۔ حالات انہیں جنم دیتےہیں۔ بہت سےلوگ اس سےمتفق …