مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اگست 11, 2022 - 5:22 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / انکم ٹیکس گوشوارے: ایف بی آرکوبڑی ناکامی کاسامنا

انکم ٹیکس گوشوارے: ایف بی آرکوبڑی ناکامی کاسامنا

FBR fails to receive returns from all registered tax payers

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیکس ائیر2021میں 37فیصدزائدریٹرن جمع کرنےکاکریڈٹ لینےوالاایف بی آراپنےپاس رجسٹرڈتمام ٹیکس گزاروں سےگوشوارے لینےمیں ناکام رہا۔

جی ہاں ، ایکسپریس ٹریبیون میں شائع خبرکےمطابق ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی آخری تک 15اکتوبر2021تک 7.2ملین رجسٹرڈٹیکس گزاروں میں سےصرف2.5ملین یاصرف35%نےریٹرن جمع کرائےہیں۔

اس صورتحال کےبعدایف بی آرکےپاس یہ آپشن ہےکہ یاتووہ گوشوارےجمع نہ کرانےوالوں کےپیچھےجائےجنہوں نےرجسٹرڈاین ٹی این نمبرہونےکےباوجودریٹرن جمع نہیں کرائےیاپھردوسری صورت یہ ہےکہ ایسےلوگوں کی رجسٹریشن ہی منسوخ کردی جائے۔

ایف بی آرکی آمدن میں اربوں کااضافہ

واضح رہےکہ قانون کےمطابق این ٹی این نمبررکھنےوالےہرشخص کیلئےریٹرن فائل کرنالازم ہے۔

ترجمان ایف بی آراسدطاہرکےمطابق ٹیکس گوشوارےجمع نہ کرانےوالوں کوایک ہزارروپےجرمانہ اوردوسال قیدکی سزاکاسامناہوسکتاہے۔

پاکستان میں اس وقت فائلرزکی تعداد5لاکھ36ہزارکےقریب ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Ch Shujaat Hussain gets relief from ECP

شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چودھری شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا،چودھری پرویزالہیٰ کےارمانوں پراوس پڑگئی …