ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈآف ریونیونے سال 2021میں پاکستان کےتنخواہ داراورغیرتنخواہ دارفائلرشہریوں سےگزشتہ سال کےمقابلےمیں 37فیصدزیادہ زیادہ ٹیکس ریٹرن جمع کئےہیں ۔
ٹیکس ریڑن جمع کرانےکی آخری تاریخ اکتوبر15, 2021تک ایف بی آرنے2.562ملین ریٹرن جمع کئےجوگزشتہ سال دسمبر8, 2020تک محض 1.772ملین تھے۔
ترجمان ایف بی آرکےمطابق ٹیکس ائیر2021میں 48.47ارب روپے ٹیکس ریٹرن سے جمع کئےگئےجبکہ گزشتہ سال یہ رقم 29.56ارب روپےتھی ۔ اس طرح گزشتہ سال کےمقابلےمیں یہ اضافہ 64فیصدہے۔
ایک رپورٹ کےمطابق 2021میں انفرادی طورپرریٹرن فائل کرنےوالوں کی شرح میں 44.4فیصداضافہ دیکھاگیا ۔ یوں گزشتہ سال 1.723ملین ریٹرن کےمقابلےمیں اس سال انفرادی طورپر2.487ملین ریٹرنز فائل کی گئی ہیں۔
انفرادی طورپرجمع کرائی گئی ریٹرنز سےاس سال 20.75ارب روپےٹیکس اکٹھاکیاگیاجوگزشتہ سال 14.98ارب روپےتھا۔
ایسوسی ایشن آف پرسنزکی جانب سےجمع کرائی گئی ریٹرنز2021میں 65463بنتی ہیں جوگزشتہ برس 42454تھیں۔
کارپوریٹ ریٹرن کیلئےٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی آخری تاریخ 31دسمبرہے۔ کمپنیزکی جانب سےایف بی آرکوجمع کرائی جانےوالی ریٹرنزکی تعداداس خبرکےفائل ہونےتک 9240بنتی ہےجوگزشتہ سال 7007تھی۔
کارپوریٹ ریٹرنزسےایف بی آرکواس سال ہونےوالی آمدنی بنتی ہے23.02ارب روپےجوگزشتہ سال 12.14ارب تھی۔