Home / نوکیاکااپنےمقبول عام فون 6310کوری لانچ کرنےکافیصلہ

نوکیاکااپنےمقبول عام فون 6310کوری لانچ کرنےکافیصلہ

Nokia Relaunch 6310 Model

ویب ڈیسک ۔۔ شہرت کی بلندیوں کوچھونےکےبعدزوال کےمزےچکھنےوالی دنیاکی معروف موبائل فون کمپنی نوکیامارکیٹ میں جگہ بنانےکیلئےعرصےسےہاتھ پاوں ماررہی ہےاوراسی مقصدکیلئےنوکیانےاپنی 20 ویں سالگرہ پر صارفین کو سرپرائزدینےکافیصلہ کیاہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نوکیا نےصارفین کوسرپرائزدینےکی خاطراپنے مقبول ترین موبائل فونز میں سے ایک 6310کو دوبارہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون میں دورجدیدکےمطابق متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں اوراس کےاسکرین ڈسپلے کومزیدبہتربنایا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ موبائل فون کی بیٹری کی کارکردگی بھی بہتر بنائی گئی ہے۔

مزیدیہ پتاچلاہےکہ نوکیا کا معروف 6310 موبائل اسی طرزوبناوٹ کےساتھ لانچ کیاجائے گا جس کی وجہ سے وہ مشہور تھا۔ اس کے ساتھ موبائل فونز میں 90 کی دہائی کی معروف گیمز جن میں اسنیک اور دی بریک بھی موجود ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق موبائل کی ابتدائی قیمت 59.99 پاؤنڈز یعنی 14 ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے اور یہ جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔

یہ بھی چیک کریں

Poco F5launching

شیاومی پوکوایف5،فون کی اہم خصوصیات لیک

ویب ڈیسک ۔۔ شیاومی کاپارٹنرپوکوخفیہ طورپرایک نئےفلیگ شپ موبائل فون کی لانچنگ کیلئےکام کررہاہے۔ آنےوالایہ …