Home / غزہ کی تازہ اپ ڈیٹس ۔۔ اسرائیلی فوج کاسفاکانہ اقدام

غزہ کی تازہ اپ ڈیٹس ۔۔ اسرائیلی فوج کاسفاکانہ اقدام

Latest Gaza Updates

ویب ڈیسک ۔۔ جی سیون ملکوں کی جانب سےایک مشترکہ بیان میں حماس کی مذمت کرتےہوئےاسرائیل کےحق دفاع کی حمایت کی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ بیان میں غزہ میں جاری جنگ میں انسانی ہمدردی کی بنیادپروقفےکامطالبہ بھی کیاگیاہے۔

جی سیون ممالک کے سفارتکاروں کے ٹوکیو میں اجلاس کے بعد اعلامئےمیں کہاانسانی بنیادوں پر حملوں میں وقفے اور غزہ کی پٹی پر عام شہریوں کیلئےفوری امدادکامطالبہ کیاگیاہے۔

ہلال احمرکاکہناہےاسرائیل نےاس کےامدادی سامان سےبھرےپانچ ٹرکوں اوردوگاڑیوں کونشانہ بنایاگیاہے۔ امدادی سامان میں جان بچانےوالی ادویات اورسامان موجودتھا۔ حملےمیں دوٹرکوں کونقصان پہنچااورایک ڈرائیورزخمی ہوا۔

امریکی ایوان نمائندگان نے کانگریس میں واحد فلسطینی نژاد امریکی راشدہ طلیب کی اسرائیل اورحماس جنگ کے بارے میں ان کے تبصروں پرمذمت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

سرائیلی فضائی حملوں میں القدس یونیورسٹی کے احاطے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈونیشین ہسپتال کے اردگرد موجود شہریوں پربھی گولہ باری کی گئی ہے۔

الرمل محلے اورتل الحوا کےعلاقوں کو شدید اسرائیلی فضائی حملوں اورگولہ باری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہرطرف ایمبولینس سائرن کی آوازیں سنائی دےرہی ہیں۔۔

اسرائیل حماس جنگ کےایک ماہ کےبعدشہیدہونےوالےفلسطینیوں کی تعداد10ہزار500سےبھی بڑھ چکی ہے۔ تقریباً 26 ہزار زخمی ہیں جب کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی شامل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

latest Gaza updates

جنگ بندی میں بھی اسرائیلی درندگی جاری

ویب ڈیسک ۔۔ جنگ بندی کےباوجوداسرائیلی فوج درندگی سےبازنہ آئی۔۔جنین اوررملہ میں چھاپے،فائرنگ کرکےڈاکٹرسمیت چھ …