Home / علی امین گنڈاپورپرکرپشن کےسنگین الزامات

علی امین گنڈاپورپرکرپشن کےسنگین الزامات

Allegations on Ali Amin Gandapur

ویب ڈیسک ۔۔ آمدن سےزائداثاثے رکھنےپرپی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپورکےگردگھیراتنگ ۔ نیب نے علی امین اوراس کے ساتھیوں کو نوٹس جاری کر دیے۔۔

ذرائع کےمطابق علی امین کے اسلام آباد ، پشاور اور کراچی میں کئ مقامات پر کروڑں کے اثاثے پائے گئے، علی امین پرڈی آئ خان بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں کروڑوں روپے خرد بردکرنےکاالزام ہے۔

علی امین گنڈاپورنےڈی آئ خان سیوریج پراجیکٹ کےٹھیکےاپنے رشتہ داروں میں تقسیم کئے۔حکومت میں آنے کے بعد علی امین گنڈاپور نےکئ مقامات پر ہزاروں ایکڑ اراضی خریدی۔

علی امین نےڈی آئ خان میں اربوں روپے مالیت کا محل نما گھرخریدا۔ علی امین گنڈاپور کے 60 اکاونٹس میں50کروڑ سے ذائد کی ٹرانزیکشنزکے ثبوت ملے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نےکئ ہاوسنگ اسکیموں کے لے بےنامیداروں کے ذریعے زمین خریدی۔
درخواست کے مطابق علی امین گنڈاپور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …