ویب ڈیسک ۔۔ ماں کادودھ پینےوالےاپنے3ماہ کےبچےکوایوان میں ساتھ لانےپربرطانوی رکن پارلیمنٹ کووارننگ ۔ آئندہ شیرخوارکواپنےساتھ سیشن میں نہ لانےکی ہدایت۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن سےتعلق رکھنےوالی رکن پارلیمنٹ سٹیلاکریسی کو تین ماہ کےبیٹےپپ کو اسمبلی سیشن میں لانےاورایک بحث کےدوران اسےگودمیں اٹھاکربات کرنےپرتنبیہ کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ آئندہ اجلاس میں بچےکونہ لائیں۔
سٹیلا کریسی وہی رکن پارلیمنٹ ہیں جنھوں نے اس سے قبل زچگی کے دوران خاتون رکن پارلیمنٹ کو تعطیلات دینے کی مہم بھی چلائی تھی اور وہ خواتین کے حقوق کی کافی سرگرم کارکن بھی ہیں۔
ارکان پارلیمنٹ نےشیرخواربچےکواسمبلی میں نہ لانے کی ہدایت والی ای میل کی مذمت کرتےہوئے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کی انتظامیہ کو وضاحت دینا چاہیئے کیوں کہ اس سےپہلےرکن اسمبلی کواپنےشیرخوار بچے لانے کی اجازت تھی۔
اسی حوالےسےایک اور رکن پارلیمنٹ ایلکس ڈیوس جونز نے ٹویٹ کیا کہ جب وہ 2019 میں منتخب ہوئیں تو وہ اپنےبچے کو دودھ پلا رہی تھیں اور ہاؤس آف کامنز کی اسپیکر لنڈسے ہوئل نےانہیں یقین دلایاکہ وہ اپنے بچے کو ویسٹ منسٹر ہال کے مرکزی چیمبر میں دودھ پلاسکیں گی۔