ویب ڈیسک ۔۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت ترین نےملک کی تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور سہولت فراہم کئےجانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
شوکت ترین نےان خیالات کااظہارسٹی بینک پاکستان کےصدراورکنٹری آفیسر فارپاکستان مسٹراحمد بوزئی کی قیادت میں آنےوالےوفد سےملاقات کےدوران کیا۔
اپنی ٹیم کا تعارف کراتے ہوئےاحمد بوزئی نےسٹی بینک کےمجموعی مالیاتی پہلو کےبارےمیں بتایااورحکومت کے ساتھ تعاون کے ساتھ درآمدات اوربرآمدات کےشعبے میں مالی مہارت سے متعلق انتظامات پر کام کرنے کا خاکہ پیش کیا۔
اجلاس میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے، بجٹ کی یقین دہانی کے لیے کموڈٹی ہیجنگ اور قرض کے انتظام کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
مشیر خزانہ نے پاکستان کی کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے میں سٹی بینک کے کردار کو سراہا اور عوام کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے حکومت کی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی۔