Home / بیوی کامکان ہتھیانےکیلئےشوہرشیطان بن گیا

بیوی کامکان ہتھیانےکیلئےشوہرشیطان بن گیا

Crime News Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکےعلاقےفتح گڑھ میں دولت کی ہوس نےشوہراوربیٹےکی آنکھوں پربےحسی کی ایسی پٹی باندھی کہ ایک نےاپنی شریک حیات اوردوسرےنےماں کواتنی بےدردی سےقتل کیاکہ سننےوالےتوبہ کراٹھیں اورایسی بربریت سےاللہ کی پناہ مانگیں۔۔

لرزہ خیزواردات کی تفصیلات کےمطابق ملزم خالداپناگھربیچناچاہتاتھالیکن اس کی بیوی فیاض بی بی گھربیچنےکےخلاف تھی۔ اپنےگھناونےعزائم کوپایہ تکمیل تک پہنچانےخالدنےاپنےبڑےبیٹےعابدکوبھی ساتھ ملایااورپھردونوں نےوہ کام کیاکہ انسان کی روح بھی کانپ اٹھے۔

ملزموں نےپہلےفیاض بی بی کوکسی طرح بیہوش کیااورپھرپےدرپےہتھوڑوں اورچھرےکےوارکرکےاسےموت کےگھاٹ اتاردیا۔ واردات کوپایہ تکمیل تک پہنچانےکےبعدملزم نےمقتولہ کےکردارپربےبنیادالزامات لگائےاورپولیس کوبیان دیاکہ اس نےغیرت کےنام پراپنی بیوی کوقتل کیا۔

برطانوی شہریت ختم کرنےکاقانون

ملزم کےبےبنیادالزامات کابھانڈااس وقت پھوٹ گیاجب خوداہل محلہ نےمقتولہ کےکردارکی گواہی دی اورکہاکہ وہ پاکدامن خاتون تھی۔ مقتولہ5بچوں کی ماں تھی اوراس نےدن رات لوگوں کےگھروں میں کام کرکےاپنےبچوں کوپالااوردومنزلہ گھرکھڑاکیاتھا۔

پولیس نےملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرکےتحقیقات کاآغازکردیاہے۔

عرب امارات رات کےوقت محفوظ ترین ملک

یہ بھی چیک کریں

Prime Minister Shehbaz Sharif and Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman meet at Qasr Al Salam palace in Jeddah to discuss regional situation and bilateral relations

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

Web DeskApril 16, 2026 وزیراعظم شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان …