ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےدرجنوں قسم کےجنرل سیلزٹیکس (جی ایس ٹی) کی چھوٹ ختم کرنےکافیصلہ کرلیاہےاوراس مقصدکیلئےچوتھاٹیکس قوانین ترمیمی بل کامسودہ بھی تیارکرلیاگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نےآئی ایم ایف کامطالبہ مانتےہوئےموبائل فون ، کمپیوٹر،سونے/چاندی کےزیورات اورمختلف اشیاکی درآمدپر17فیصدکی معیاری شرح لاگوہوگی۔
دی نیوزنےاپنی خبرمیں اعلیٰ سرکاری ذرائع کےحوالےسےلکھاہےکہ ایف بی آرنےبل کامسودہ تیارکرلیاہےجسےمنظوری کیلئےکابینہ کےاگلےاجلاس میں پیش کیاجائےگا۔ کابینہ سےمنظوری کےبعداسےپارلیمنٹ میں پیش کیاجائےگا۔
سکوک بانڈکیلئےموٹروےگروی رکھنےکافیصلہ
واضح رہےکہ آئی ایم ایف سےمعاہدےکےتحت حکومت 350ارب کی سبسڈی ختم کرنےکافیصلہ کرچکی ہے۔
نئےٹیکس قوانین کےتحت جدیدترین موبائل فون سیٹوں پرسیلزٹیکس لگانےپرغورکیاجارہاہے۔ ملک کےمعروف ٹیکس ماہرین کےمطابق 350ارب کےمساوی جی ایس ٹی کی چھوٹ واپس لی جائےگی تواس سےافراط زریعنی مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ جی ایس ٹی کابڑھتاہوابوجھ آجرصارف پرڈال دےگاجس سےمہنگائی کےبوجھ میں دھنسےعوام کی پریشانیوں میں مزیداضافہ ہوگا۔