Home / عرب امارات: رات کوپیدل چلنےوالوں کیلئےمحفوظ ترین ملک قرار

عرب امارات: رات کوپیدل چلنےوالوں کیلئےمحفوظ ترین ملک قرار

UAE THE SAFEST COUNTRY

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات کورات کو پیدل چلنے والوں کےلیےدنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیاگیاہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیلپ گلوبل امن وامان کے سروے کی رپورٹ میں یو اے ای کا محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں پچانوے فیصد اسکور رہا۔سروے کے مطابق ناروے ترانوے فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ چین اکانوے فیصد، سلوواکیا اکانوے فیصد اورتائیوان نواسی فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پرہے

دبئی کے نائب صدر اور حکمران شیخ محمد بن راشد نےاس سروےکےحوالےسےایک ٹویٹ میں کہا:”اگر کوئی خاتون دن یا رات کے کسی بھی وقت بغیر کسی خوف کے تنہا گھومتی ہے، تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔”

متحدہ عرب امارات امن و امان کے انڈیکس میں بھی دوسرے نمبر پر آیا، اسے ناروے کے بعد دنیا کا دوسرا محفوظ ترین ملک سمجھا جاتا ہے۔

امن و امان کے انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور والے پانچ ممالک میں : ناروے ، متحدہ عرب امارات، چین ،سوئٹزرلینڈاورفن شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …