ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اوراسٹائلش بلےبازبابراعظم نےبنگلادیش کےخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف ایک رن بناکربھی ایک بڑااوراہم اعزازاپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق محمدحفیظ کوپیچھےچھوڑتےہوئےکپتان بابراعظم پاکستان کی جانب سےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں سب سےرنزبنانے والےکھلاڑی بن گئےہیں۔ بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز بنا رکھے ہیں۔
2016میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے والے بابر اعظم نے2021 میں 22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگزمیں مجموعی طورپر834 رنز بنائے ہیں، سال 2018 میں انہوں نے563 رنزاسکوربنائے۔
اسٹائلش بیٹر نے 13 مختلف ٹیموں کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کی اور ان میں سے 12 کیخلاف کم از کم ایک نصف سنچری ضروربنائی ۔ بابر نے ویسٹ انڈیزکیخلاف 454،جنوبی افریقا کیخلاف 410 اورآسٹریلیا کیخلاف 317 رنز اسکوربنارکھےہیں۔
اس سےپہلے بھی وپ متعدد قومی اور بین الاقوامی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ ان کا شمار دورِ حاضر کے بہترین بیٹرزمیں ہوتاہے۔ واضح رہےکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔