Home / اسرائیل نےسعودی عرب پربڑی پابندی لگادی

اسرائیل نےسعودی عرب پربڑی پابندی لگادی

Israel ban KSA, UAE from exporting spyware

ویب ڈیسک ۔۔ معروف اسرائیلی اخبارکیلکالسٹ فنانشل کی رپورٹ کےمطابق اسرائیل نےاپنی سائبر ٹیکنالوجیزخریدنےکےاہل ممالک کی تعداد میں 60 فیصد تک کمی کر دی ہے۔رپورٹ کےمطابق یہ اقدام این ایس اوگروپ کےپیگاسس اسپائی ویئر پربین الاقوامی سطح پرہونےوالی تشویش کےبعدکیاگیا۔

اخبار کے مطابق، میکسیکو، مراکش، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اب اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی درآمد کرنے سے روک دیا جائے گا۔ خبرکےمطابق اسرائیلی سائبرٹیکنالوجی خریدنےکےاہل ملکوں کی فہرست کو102سےکم کرکےصرف 37ممالک تک محدودکردیاگیاہے۔

اسرائیل کی وزارت دفاع نے اخبار کی رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب اس کے برآمدی لائسنسوں کی شرائط کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ "مناسب اقدامات” کرتا ہے۔ اگرچہ وزارت دفاع نےتصدیق نہیں کی کہ کسی لائسنس کو منسوخ کیا گیا ہے؟

ایمنسٹی انٹرنیشنل، فاربیڈن اسٹوریزاوربین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے ایک گروپ نے جولائی میں انکشاف کیا تھا کہ پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال صحافیوں، سرکاری اہلکاروں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں کے اسمارٹ فونزکو ہیک کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

مراکش اور متحدہ عرب امارات وہ ملک ہیں جنہوں نے پچھلے سال اسرائیل کے ساتھ تعلقات کونارمل کیاتھا۔ سعودی عرب بھی اسرائیل کےساتھ اپنےتعلقات میں نرمی لارہاہے۔ اخبارکی رپورٹ کےمطابق ان تینوں ملکوں میں پیگاسس کے ذریعے اہم شخصیات کی سیاسی نگرانی کی جاتی رہی ہے۔

پاکستان پرعائدسعودی سفری پابندیاں مکمل ختم

رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد سے اسرائیل پر اسپائی ویئر کی برآمدات پر لگام لگانے کے لیےشدیددباؤ ہےتاہم نیشنل سیکیورٹی آرگنائزیشن نےکوئی بھی غلط کام کئےجانےکی تردیدکی ہے۔

این ایس او اورکینڈیرونامی اسرائیلی کمپنیوں کو امریکی محکمہ تجارت نےان حکومتوں کو اسپائی ویئر فروخت کرنے پر تجارتی بلیک لسٹ میں رکھا ہے جنہوں نے اس کا "غلط استعمال” کیا۔

اس کے علاوہ، ایپل نے کہا کہ وہ این ایس اوکو کسی بھی ایپل سافٹ ویئر، خدمات، یا ڈیوائسز کے استعمال سے مستقل طور پر روکناکےارادہ رکھتی ہے۔ ایپل کایہ ایسا اقدام جس سےاین ایس اوکا اسپائی ویئرکسی کام کانہیں رہےگا۔

انسانی حقوق کےعلمبرداربرطانیہ میں شیرخوارکی حق تلفی

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …