Home / موبائل فون صارفین کیلئےخوشخبری

موبائل فون صارفین کیلئےخوشخبری

FBR to increase sales tax on imported Mobile phones

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں موبائل فون صارفین کیلئےخوشخبری ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70 پیسے فی منٹ سے کم کرکے 50 پیسے کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل اےآروائی کےمطابق موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70سے50پیسےکرنےکےبعدایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پرکالز سستی ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے موبائل ٹرمینیشن ریٹ کا اطلاق یکم جنوری2022سے ہوگا جبکہ یکم جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹس کومزیدکم کردیاجائےگا۔

ایف بی آرکاٹریک اینڈٹریس سسٹم؟

پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ40 پیسے فی منٹ ہوگا، موبائل ٹرمینیشن ریٹ میں کمی ٹیلی کام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےکی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …