Home / کوروناکی سب سےخطرناک قسم ، دنیابھرمیں ہلچل

کوروناکی سب سےخطرناک قسم ، دنیابھرمیں ہلچل

ویب ڈیسک ۔۔ ہوشیار۔۔ خبردار۔ کوروناوائرس کا اب تک کاسب سےخطرناک ترین ویرینٹ سامنے آگیا ہے۔ اس بات کاانکشاف ہوتےہی پوری دنیامیں ہلچل مچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیاکی خبروں کےمطابق کورونا وائرس کی یہ نئی قسم جنوبی افریقا کےگنجان ترین صوبےخاوتنگ میں سامنےآئی ہےاوراس کےبارےمیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں اوریجنل کورونا وائرس کے مقابلے میں اس قدر تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں کہ کورونا کی اب تک بنائی جانے والی ویکسینز40 فیصدتک غیرموثرہوچکی ہیں۔ ماہرین کہتےہیں کہ وہ کوروناوائرس کی اس قدرخطرناک قسم دیکھ کرحیران رہ گئے۔

عالمی ادارہ صحت نےکوروناکی اس نئی قسم کوابتدائی طورپربی 1.1.529کانام دیالیکن بعدمیں اس نام کوتبدیل کرکےاومیکرون کردیاگیا۔ ماہرین کےمطابق اس وائرس سےویکسین شدہ افرادبھی متاثرہوسکتےہیں۔ اس وائرس کاپہلاکیس 22نومبرکورجسٹرہوا۔

ماہرین کامانناہےکہ یہ وائرس اب جنوبی افریقہ کی سرحدیں پارکرکےدیگرملکوں میں بھی جاچکاہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس ویرینٹ کے کیسز جنوبی افریقا کے علاوہ بوٹسوانا، ہانگ کانگ ، بیلجیم اور اسرائیل میں بھی سامنے آچکے ہیں۔ اس بات کاقوی امکان ہے کہ یہ دنیا کے اور ممالک میں بھی ہو لیکن اسے اب تک پہچانا نہ جاسکا ہو۔

کوروناکی اس نئی قسم میں دیگرویرئینٹ کےمقابلےمیں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے اوراس پر ویکسین کا اثر بھی کم سےکم ہوتاہے۔

ماہرین کی رائےمیں اس نئے ویرینٹ کی علامات تو کافی حد تک وہی ہیں، یعنی بخار، کھانسی، تھکن، ذائقہ چلا جانا، سونگھنے کی حس کا ختم ہونا اور زیادہ سنگین حالت میں سانس لینے میں دشواری اور سینے میں تکلیف وغیرہ شامل ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس ویرینٹ کی علامات دیگر ویرینٹ سے زیادہ شدید ہوسکتی ہیں۔

اس سےکیسےبچناہے؟
کورونا وائرس کے دیگر ویرینٹس کی طرح اس سے بھی بچنے کیلئےپرانےایس او پیز یعنی ماسک پہننا، ہاتھ کو وقفے وقفے دے دھونا، سماجی فاصلے وغیرہ پر عمل کرنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ پرسفری پابندیاں عائد

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جنوبی افریقی کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کو تشویش ناک قرار دینے کے بعد برطانیہ سمیت امریکا ، کینیڈا، فرانس ، جرمنی ،اٹلی ،ہالینڈ ،آسٹریا اور یورپی یونین نے افریقی ممالک پرسفری پابندیاں لگائیں۔

برطانیہ نے جنوبی افریقا ، لیسوتھو ، بوٹسوانا، نمیبیا، اسواتینی اور زمبابوے کو کورونا پابندیوں والی ریڈ لسٹ میں شامل کیا اور ان ممالک سے پروازوں کی آمد پر پابندی لگائی۔ اس کے علاوہ امریکا نے بھی جنوبی افریقا سمیت 8 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

جنوبی افریقا نےخودپرلگنےوالی سفری پابندیوں کے اعلانات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پابندیوں کو ڈریکونیئن، غیر سائنسی اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے برعکس قرار دے دیا۔

جنوبی افریقا کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ دنیا بھر کودرپیش ہے مگر انھیں قربانی کے بکرے کی تلاش ہے۔

ویمن جونئیرہاکی ورلڈکپ معطل

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظر جنوبی افریقا میں دسمبر میں شیڈول جونیئر ویمن ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد روک دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویمن جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 5 سے 16 دسمبر تک جنوبی افریقا میں ہونا تھا،جسے اب روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan tosha khana

توشہ خانہ ، عمران خان کی حاضری والاکاغذغائب

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نےتوشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان …