ویب ڈیسک ۔۔ بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان اپنی دریادلی اورخوش اخلاقی جیسی عادتوں کےباعث اکثرخبروں کی زینت بنتےرہتےہیں۔
ایساہی ایک واقعہ گزشتہ روزاس وقت پیش آیاجب وہ اپنی آج ریلیزہونےوالی فلم انتم، دی فائنل ٹرتھ کےحوالےسےپروموشن میں مصروف تھے۔ اسی دوران سلوبھائی کی اپنے فینز سے گفتگو پر مبنی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بزرگ خاتون فین سے دعا کی درخواست کررہے ہیں۔
اس ویڈیو میں سیاہ ٹی شرٹ میں ملبوس سلمان خان ایک مووی تھیٹر میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جہاں وہ ایک بزرگ خاتون پرستار کے پاس رکے اور خوشگوار موڈ میں تصویر بنوائی۔
جبکہ بزرگ خاتون انہیں دعائیں دیں، جس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے روانہ ہوگئے،سلمان خان کے اس عاجزانہ رویے نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔