ویب ڈیسک ۔۔ کوروناکی نئی قسم اومی کرون سامنےآنےکےبعدجنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں کچھ عرصہ کیلئےچوپٹ ہونےکاخطرہ بڑھ گیا۔
واضح رہےکہ جنوبی افریقہ میں کوروناکی اب تک کی سب سےخطرناک قسم کےسامنےآنےکےبعدبرطانیہ ،امریکا،کینیڈا،فرانس،اٹلی،ہالینڈ،آسٹریااوریورپی یونین نےافریقی ممالک پرسفری پابندیاں لگانےکااعلان کردیاہے۔
ان حالات میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نےدسمبرمیں جنوبی افریقہ میں شیڈول جونئیرویمن ہاکی ورلڈکپ کاانعقادروک دیاہے۔
اس کےعلاوہ ویلزکےرگبی کلب کارڈف اوراسکارلیٹس جلدازجلدجنوبی افریقہ چھوڑکروطن لوٹناچاہتےہیں۔
گالف کےنئےڈی پی ورلڈٹورکےپہلےایونٹ کاانعقادبھی کھٹائی میں پڑنےکاقوی امکان ہے کیونکہ 15برطانوی اورآئرش گالفرزنےایونٹ سےدستبرداری کااعلان کردیاہے۔
یادرہےکہ برطانیہ جمعہ سےجنوبی افریقہ پرسفری پابندیاں لگانےجارہاہےاوراس سےپہلےپہلےوہاں موجودانگلش رگبی ٹیمیں وہاں سےنکلناچاہتی ہیں۔