ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزارت داخلہ کےایک حالیہ اعلان کےمطابق اس نےسہ ماہی بنیادوں پراقامتی اجازت نامےجاری کرنا اوران کی تجدید کرنا شروع کر دیا ہے۔ تارکین وطن نےاس تبدیلی کاخیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ اس سے ان کامالی بوجھ کم ہونےمیں اچھی خاصی مددملےگی۔
نئےطریقہ کارکےتحت آجر3، 9،6 اور12 ماہ کی مختلف مدتوں کے لیےاپنےہاں کام کرنےوالوں رہائش اور ورک پرمٹ کی تجدید کرسکیں گے۔سعودی شہریوں کو اس تبدیلی سےمستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
منسٹری آف ہیومن ریسورس کاکہناہےکہ ورک پرمٹ سے متعلق خدمات کیوا پلیٹ فارم اورلیبرسروسزکےالیکٹرانک پورٹل کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
پاکستان پرعائدسعودی سفری پابندیاں مکمل ختم
ریاض میں کام کرنے والے ایک مصری تارک وطن ایمن حسن نے کہا: یہ سہ ماہی ادائیگی اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں مقیم تارکین وطن کے لیے واقعی بہت اچھی خبر ہے۔ اقامہ کی تجدید سے قبل سالانہ بنیادوں پر لیوی کی ادائیگی تارکین وطن پر ایک بہت بڑا بوجھ ہے۔ انہیں ہر تین ماہ بعد ادائیگی کرنے کی اجازت دینے سے ان پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
انٹرنیشنل انڈین پبلک اسکول، ریاض کے ایک استاد محمد ارشد علی خان نے کہا: یہ سروس بڑی تعداد میں تارکین وطن کے لیے ایک بڑی راحت ہے کیونکہ بہت سے لوگ اتنی بڑی رقم ایک ساتھ ادا کرنے سے قاصر تھے۔ اب سہ ماہی ادائیگیاں آسان ہو جائیں گی۔ ہم سب سعودی اعلیٰ حکام کو ایسے احسن فیصلے پر سراہتے ہیں۔