Home / سندھ اوربلوچستان میں عام صنعتوں کوگیس سپلائی بند

سندھ اوربلوچستان میں عام صنعتوں کوگیس سپلائی بند

SSGC curtail gas supply to industry

ویب ڈیسک ۔۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نےسندھ اوربلوچستان میں عام صنعتوں (نان ایکسپورٹ) کیلئے تمام کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو گیس کی سپلائی فوری طور پرروکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنرل انڈیسٹرزکولکھےگئےخط میں ایس ایس جی سی نےکہاہےکہ گیس روکےجانےکافیصلہ تاحکم ثانی برقراررہےگا۔

سوئی سدرن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گیس کی سپلائی بند کرنے کا عمل صنعتوں کے ساتھ کیے گئے گیس سیلز ایگریمنٹ کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے، کیونکہ معاہدے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ گیس ہر سال مارچ سےنومبرکے دوران صرف "جیسے اور جب دستیاب ہو”کی بنیادپرفراہم کی جائے گی۔

جی ایس ٹی چھوٹ ختم کرنےکافیصلہ ، کون کون سی اشیاشامل؟

سی پی پیز کی گیس سپلائی اگلے احکامات تک بند رہے گی جبکہ زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ انڈسٹری، بشمول اس کے سی پی پیز، نیز فرٹیلائزر سیکٹر، کو گیس ملتی رہے گی۔

گیس بلوچستان میں ایسے بے شمار لوگوں کے لیے لائف لائن کا کام کرتی ہے جنہیں انتہائی سرد درجہ حرارت میں پانی اوردیگرضرورتوں کیلئےخودکوگرم رکھنےکیلئےگیس کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔بلوچستان میں انسانی جانوں کی بقا کے لیے اضافی گیس کی فراہمی ناگزیر ہے۔

ایف بی آرکاٹریک اینڈٹریس سسٹم؟

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …