Home / ہندوانتہاپسندوں کادباو،مسلمان کامیڈین کےشومنسوخ

ہندوانتہاپسندوں کادباو،مسلمان کامیڈین کےشومنسوخ

Comedian Munawar Faruqui Shows cancelled

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی انتہا پسندوں نےعام مسلمانوں کےبعداب معروف مسلمانوں کوبھی نشانہ بناناشروع کردیاہے۔

جی ہاں ، ایک خبرکےمطابق آرایس ایس سےتعلق رکھنےوالےانتہاپسندوں ن معروف کامیڈین منور فاروقی پر روزگار کے دروازے بند کر دیے۔ دو ماہ کے دوران دھمکیاں دے کر منور فاروقی کے 12 شوز منسوخ کروادیے۔

بینگلورو میں ان کے شو سے پہلے بھارتی پولیس نے بھی ہاتھ جوڑ لیے اور منتظمین سے کہا کہ شو نہ کریں۔ ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ کامیڈین منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نفرت جیت گئی اور آرٹسٹ ہار گیا۔

واضح رہےکہ بھارت میں نریندرمودی کی حکومت آتےہی انتہاپسندوں کےمسلمانوں سمیت دیگراقلیتوں پرمظالم کاسلسلہ کئی گنابڑھ چکاہےاورستم یہ ہےکہ پولیس اورعدالتوں سمیت ملکی ادارےان انتہاپسندوں کےہاتھوں بےبس ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

social media use in kids

سوشل میڈیابچوں میں اضطراب کاباعث نہیں بنتا،ریسرچ

ویب ڈیسک ۔۔ ایک نئی تحقیق کےمطابق سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال 10 سے …