Home / یواےای میں غیرازدواجی تعلقات جائزقرار

یواےای میں غیرازدواجی تعلقات جائزقرار

New criminal code in UAE

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات میں حکومت کےاصلاحاتی پروگرام کےتحت متعددقوانین میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں لیکن ایک قانون ایساہےکہ جس کےبارےمیں پڑھنےکےبعدسب حیران رہ جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں اصلاحاتی پروگرام کےتحت 40کےقریب قوانین تبدیل کئےجارہےہیں۔ پرانےقوانین میں تبدیلی کےبعدعرب امارات میں شادی سےپہلےلڑکےاورلڑکےکےتعلقات کوجرائم کی فہرست سےنکال دیاجائےگا۔ یہی نہیں بلکہ ان تعلقات کےنتیجےمیں پیداہونےوالےبچےکوبھی قانونی حیثیت حاصل ہوگی ۔

نئےقانون کےتحت غیرازدواجی تعلقات کےنتیجےمیں پیداہونےوالےبچےکواس کےوالدین کوتسلیم کرناہوااورایسانہ کرنےکی صورت میں دونوں پرمقدمہ چلایاجائےگا۔

اس کےعلاوہ جن قوانین میں نرمی کی گئی ہےان میں شراب نوشی ، غیرت کےنام پرقتل بھی شامل ہیں۔ نئےقوانین کااطلاق اگلےسال جنوری میں ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

social media use in kids

سوشل میڈیابچوں میں اضطراب کاباعث نہیں بنتا،ریسرچ

ویب ڈیسک ۔۔ ایک نئی تحقیق کےمطابق سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال 10 سے …