Home / پاکستان پرعائدسعودی سفری پابندیاں مکمل ختم

پاکستان پرعائدسعودی سفری پابندیاں مکمل ختم

Saudi Arab lifts travel ban on Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب نےکوروناوائرس کےباعث پاکستان سمیت چھ ملکوں پرعائدسفری پابندیوں کےمکمل خاتمےکااعلان کیاہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کےاعلامیہ کےمطابق انڈونیشیا، پاکستان، برازیل، ویتنام، مصر اور ہندوستان سے مکمل ویکسین شدہ تارکین وطن کومملکت میں داخل ہونے سے پہلے 14 دن اپنے ممالک سے باہر ٹرانزٹ میں گزارے بغیر براہ راست داخلے کی اجازت دی جائے۔ سعودی حکومت کانیاسفری حکمنامہ یکم دسمبرسےلاگوہوگا۔

عرب نیوزکی خبرکےمطابق ان ممالک سےآنے والے تارکین وطن کو لازمی طور پر پانچ دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے چاہے ان کی مملکت سے باہر ویکسینیشن کی حیثیت کچھ بھی ہو۔

وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ مملکت واپس آنےکےخواہشمندافرادکوصحت کےحوالےسےرائج تمام شرائط وضوابط کوپوراکرناہوگاتاکہ یقینی بنایاجاسکے کہ وہ انفیکشن سے پاک ہیں۔

گزشتہ فروری میں مملکت میں براہ راست داخلے پر پابندی برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں پائے جانے والے مختلف قسموں سے منسلک کیسز میں عالمی اضافے کی وجہ سے عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

New criminal code in UAE

یواےای میں غیرازدواجی تعلقات جائزقرار

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات میں حکومت کےاصلاحاتی پروگرام کےتحت متعددقوانین میں تبدیلیاں لائی …