Home / ٹائپ 2شوگر: مریضوں کیلئےبڑی خوشخبری کااعلان

ٹائپ 2شوگر: مریضوں کیلئےبڑی خوشخبری کااعلان

2 diabetes pill introduced in Saudi Arabia

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں ہرپانچ میں سے ایک شخص دائمی بیماری ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلاہے۔ یہ تعداد عالمی شرح سے دوگنی ہے، یعنی یہ بیماری مملکت میں صحت عامہ کے سنگین مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے۔

طبی ماہرین کےمطابق اگراسےنظر انداز کیا جائے تو یہ بیماری سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کا معمول کا علاج انسولین کے باقاعدہ انجیکشن ہیں۔

دنیاکی مشہورہیلتھ کمپنی نووونورڈسک نے حال ہی میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلی بارزبان پرکھنےوالی دوا لانچ کی ہے۔ یہ دوانہ صرف سعودی عرب بلکہ پورےعالم عرب میں استعمال کی جارہی ہے۔

یہ اعلان جدہ میں ایک پریس کانفرنس میں ممتاز بین الاقوامی اور مقامی اینڈو کرائنولوجسٹ، فیملی میڈیسن کنسلٹنٹس، میڈیا اور پریس کے نمائندوں اور ماہرین صحت کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔

جی ایل پی 1آراےنامی یہ گولی سعودی محکمہ فوڈاینڈڈرگ سےمنظورشدہ ہے۔ اس انقلابی علاج کی اہمیت اس کا گولی کی شکل میں ہونا ہے۔

عرب امارات: رات کوپیدل چلنےوالوں کیلئےمحفوظ ترین ملک

نووونورڈسک کےمیڈیکل ڈائریکٹراورکوالٹی مینیجرمعتز یحییٰ نے عرب نیوز کو بتایاکہ جی ایل پی 1آراےانجیکشن کی شکل میں بہت پہلے سے مارکیٹ میں موجود ہے، لیکن ہماری ٹیم نے ذیابیطس کے مریضوں کو معمول کی طرززندگی گزارنے میں مدد کے لیے یہ گولی بنائی ہے۔

جی ایل پی 1تین اہم شعبوں میں مریضوں کی مدد کرتا ہے: ہائی بلڈ شوگر کی شرح کو کنٹرول کرنا، جسمانی وزن کاگرنااورہائپوگلیسیمیا کےاثرات سےبچاناشامل ہے۔

دوسرے علاج کی طرح یہ بھی مریضوں کو ابتدائی مرحلے میں بیماری پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے۔

فالج سےچھٹکارےکی دواتیار

یہ بھی چیک کریں

elon musk richest man

ایلون مسک نےایک بارپھرکردکھایا،سب حیران رہ گئے

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیسلا،اسپیس ایکس کےبانی اورحال ہی میں سوشل میڈیاجائنٹ ٹوئٹرکوخریدنےوالےایلون مسک نےدنیاکےامیرترین افرادکی …