Home / ثاقب نثارکی آڈیومیں دوسراشخص کون ؟

ثاقب نثارکی آڈیومیں دوسراشخص کون ؟

Saqib Nisar Audio Scandal

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سےمنسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کےسامنےآنےکےبعدسوشل میڈیاپرایک طوفان برپاہے۔ آڈیوٹیپ میں ثاقب نثارکسی نامعلوم شخص سےگفتگوکرتےہوئےنوازشریف اورمریم نوازکوسزائیں دینےکی بات کررہےہیں۔

سوشل میڈیاپروائرل ہونےکےبعدیہ آڈیوکلپ تمام ٹی وی چینلزکی ٹاپ ہیڈلائنزاوربلیٹن میں ٹاپ سٹوری کےطورپرچلایاجارہاہے۔ آڈیوٹیپ میں مبینہ طورپرسابق چیف جسٹس ثاقب نثارکسی نامعلوم شخص سےبات کرتےہوئےکہتےہیں کہ ادارےخان صاحب کولانےکیلئےنوازشریف اورمریم نوازکوسزادیناچاہتےہیں۔ دوسری جانب سےکہاگیاکہ مریم نوازکےخلاف توکیس ہی نہیں بنتا،جس پرثاقب نثارنےکہاکہ آپ ٹھیک کہہ رہےہیں ، میں نےاپنےدوستوں سےبات کی ہےلیکن وہ نہیں مانتے،لہٰذااسےہونےدیں۔

ٹائپ 2شوگر: مریضوں کیلئےبڑی خوشخبری کااعلان

اس گفتگوکےبعدآڈیوختم ہوجاتی ہے۔ اس آڈیومیں بظاہرثاقب نثارہی محوگفتگوہیں لیکن تاحال یہ بات سامنےنہیں آئی کہ دوسری طرف والاشخص کون ہے؟ جسےمسلم لیگ ن کےبقول ثاقب نثارہدایات دےرہےہیں؟

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےخود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردید کرتےہوئےاسےفیبریکیٹڈقراردیاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

نجی ٹی وی کےسوال کہ کیا آڈیو کے معاملے پر کوئی قانونی نوٹس بھیجیں گے؟ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ سوچ رہا ہوں کیا قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

Corona's new variant and NCOC statement

کوروناکی نئی قسم:حکومت نےہاتھ کھڑےکرئیے

ویب ڈیسک ۔۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہونےوالی کوروناکی نئی اورسب سےخطرناک …