Home / پاکستانی نژادٹاپ امریکی آئی ٹی ٹائیکون جنسی درندہ نکلا

پاکستانی نژادٹاپ امریکی آئی ٹی ٹائیکون جنسی درندہ نکلا

Affinity CEO Zia Chishti resigns over harassment charges

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی شہرت یافتہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی ’افینیٹی‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسراوربانی چیئرمین پاکستانی نژادضیاچشتی پراپنی کمپنی ملازمہ سےزیادتی کاالزام۔متاثرہ لڑکی کابیان سامنےآنےکےبعدضیاچشتی نےکمپنی میں اپنےعہدوں سےاستعفیٰ دےدیا۔

بین الاقوامی رپورٹ کےمطابق امریکامیں آئی ٹی کامعروف نام ضیا چشتی پران کی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون ٹاٹیانا اسپوٹس ووڈ نےالزام عائد کرتے ہوئے بتایاکہ ضیاچشتی نےاسے10ہفتوں میں پانچ بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

امریکی کانگریس کی ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے سامنےمتاثرہ لڑکی نےانتہائی جذباتی اندازمیں اپنی کہانی بیان کی ۔ ٹاٹیاناکےمطابق ضیا چشتی ان کےوالد کےبزنس ایسوسی ایٹ اوردوست تھے اوران کےگھرآتےجاتےرہتےتھے۔
اسی دوران ضیاچشتی نےمجھ سےجنسی تعلق استوارکرنےکی خواہش ظاہرکی جبکہ میری عمرصرف 13سال تھی۔میں نے انکارکردیا۔

ٹاٹیاناکامزیدکہناتھاکہ وہ یونیورسٹی کی طالبہ تھی توضیاچشتی نےدھوکےسےاسےاپنے بھتیجے سے فلسفہ پڑھانے کے بہانےاپنےگھربلایا،حالانکہ وہ گھرمیں تنہاتھے۔

ٹاٹیانانےبتایاکہ ضیاچشتی نے مجھے پُرتعیش زندگی کےسہانے سپنے دکھا کر جنسی تعلق استوار کرنے کی خواہش کا اظہارکیاجسےمیں نےٹھکرادیالیکن ان کااصرارجاری رہااورمیں نےرضامندی ظاہرکردی۔

غیرملکیوں کیلئےسعودی شہریت:ترجیح کسےدی جائےگی؟

متاثرہ خاتون نےبتایا کہ 10 ہفتوں میں 5 بارجنسی تعلقات قائم کرنےکےبعداس نےضیاچشتی سے ملنا چھوڑدیا۔ پھرچندمہینوں کےبعدضیاچشتی نے اپنی غلطی تسلیم کی اورآئندہ ایسا نہ کرنے کی ضمانت دیتے ہوئےاسےاپنی کمپنی میں نوکری کی پیشکش کی۔

ٹاٹیاناکےدعوےکےمطابق ملازمت کے دوران ضیا چشتی نےایک بارپھراس سےجنسی تعلق استوارکرناچاہالیکن منع کرنےپراس نےمجھےتشددکانشانہ بنایااورنوکری سےنکالنےکی دھمکیاں دیں۔

ٹاٹیانا اسپوٹس ووڈ نے امریکی کانگریس میں تشدد کےنشانات والی تصاویربطورشواہدبھی پیش کیں۔
اس بیان کےبعدضیاچشتی نےکمپنی میں اپنےعہدوں سےاستعفیٰ دیدیا۔

فالج سےچھٹکارےکی دواتیار

لاہور میں پیدااورامریکا میں تعلیم حاصل کرنے والے ضیا چشتی آئی ٹی کمپنی ’افینیٹی‘کے بانی، چیئرمین اور سی ای او ہیں۔2016 میں انھیں پاکستان میں ستارہ امتیاز سےنوازاگیاتھا۔

ضیا چشتی نے رواں برس خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ اور دیگر وزراکے ساتھ ملاقات میں پشاور میں ٹیکنالوجی سٹی بنانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی اورپاکستان میں آئی ٹی شعبےمیں 50 ہزار سےزائد نوکریاں پیدا کرنےکا منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔

اوکساگون: دنیاکاسب سےبڑاتیرنےوالاصنعتی کمپلیکس

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …