Home / شاہینوں کابنگال ٹائیگرزپرپہلاوارکامیاب

شاہینوں کابنگال ٹائیگرزپرپہلاوارکامیاب

Pak beat Bangladesh in 1st T20I

ویب ڈیسک ۔۔ بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزمیں پاکستان کافاتحانہ آغاز۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بنگلا دیش کےہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاچھانہ تھا۔ محمد رضوان اور بابراعظم صرف 22 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جب کہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والے حیدر علی اور شعیب ملک نےجانےمیں اس سےبھی زیادہ جلدی دکھائی اورکھاتہ کھولنےکی زحمت گواراکئےبغیرانڈےپرآوٹ ہوئے۔

24رنز پر 4 وکٹیں گنوانےپرشاہینوں کی اڑان میں قدرےکمی آئی تاہم فخرزمان اور خوشدل نے مزاحمت کی۔ دونوں کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ فخر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد خوشدل بھی 34 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔
خوشدل اور فخر کےمحمد نوازاورشاداب خان نےبنگالی بولرزکی خوب پٹائی کی اور30 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت قومی ٹیم نے127 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے22 رنز دیکر3 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب اورنواز نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی چیک کریں

Corona's new variant and NCOC statement

جنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں چوپٹ

ویب ڈیسک ۔۔ کوروناکی نئی قسم اومی کرون سامنےآنےکےبعدجنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں کچھ …