ویب ڈیسک ۔۔ لاہورمیں اسموگ کوڈینگی اورکوروناسےبڑاخطرہ قراردےدیاگیا
لاہورہائیکورٹ میں اسموگ سےمتعلق سماعت کےدوران چیف ٹریفک آفیسرکاکہناتھاکہ اسموگ لاہورکیلئےڈینگی اورکوروناسےبڑاخطرہ ہے۔
کیس کی سماعت کرنےوالےجسٹس شاہدکریم نےریمارکس دیتےہوئےکہاکہ اسموگ کےخاتمےکیلئےحکومت کوطویل مدتی منصوبہ بندی کرناہوگی۔
واضح رہےکہ لاہورہائیکورٹ نے پہلےہی اسموگ کےباعث نجی اداروں میں اسٹاف کی حاضری 50فیصدکرنے کا حکم دے دیاہے اور سرکاری اداروں میں بھی حاضری 50فیصد کرنے پر غور کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کےمیں کیس کی سماعت کےدوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں اسموگ ایمرجنسی پلان پیش کیا، جس پرعدالت نے نجی اداروں میں اسٹاف کی حاضری 50فیصد کرنے کا حکم دیتے دیتے ہوئے قرار دیا کہ 50فیصد اسٹاف گھروں سے کام کرے گا ۔
عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے فوری نوٹیفکیشن جاری کرے اور سرکاری اداروں میں بھی حاضری 50فیصد کرنے پر غور کرے۔