Home / پنجاب،کےپی میں سوئی گیس کاشدیدبحران:گھریلوصارفین کیلئےاہم اعلان

پنجاب،کےپی میں سوئی گیس کاشدیدبحران:گھریلوصارفین کیلئےاہم اعلان

Severe sui gas shortage in punjab and kpk

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں گیس کےشدیدبحران کی دستک سنائی دینےلگی۔ دونوں صوبوں میں گھریلوصارفین کو گیس صرف کھانا پکانے کےاوقات میں ملےگی۔

ایکسپریس نیوزکی خبرکےمطابق وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صرف کھانا پکانے کے لیے گیس ملے گی،باقی وقت گیس بند اور چولہےٹھنڈےرہیں گے۔

ذرائع سوئی ناردرن کےمطابق گھریلوصارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی، صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی، دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات دس بجے تک گیس ملے گی، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔

یہ بھی چیک کریں

judicial commission on imran khan allegations

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے …