Home / نان فائلرزکی جیت ۔۔ ایف بی آرکوشکست

نان فائلرزکی جیت ۔۔ ایف بی آرکوشکست

FBR lose battle against Non filers

ویب ڈیسک ۔۔ فائلرزکیلئےتواچھی خبریں آتی ہی رہتی ہیں لیکن ایک اچھی خبرنان فائلرزکیلئےبھی آگئی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ نےایف بی آرکونان فائلرزکےموبائل ، بجلی اورگیس کنکشن منقطع کرنےاورٹیکس گزاروں کاڈیٹانیب کودینےکی تجاویزکومستردکردیاہے۔ اس علاوہ قائمہ کمیٹی نےنادراسےٹیکس گزاروں کاڈیٹالینےاوربڑےریٹیلرزسےخریداری پرسیلزٹیکس میں ایک فیصدکمی منظورکرلی۔

سادہ قوانین: ٹیکس دینااب اوربھی آسان

قائمہ کمیٹی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےسینیٹرطلحہ محمودنےایف بی آرکےتیسرےٹیکس ترمیمی ایکٹ میں نان فائلزکےموبائل اوریوٹیلیٹی کنکشن کوکاٹنےکی تجاویزکوانسانی حقوق کےخلاف قراردیتےہوئےمستردکردیا۔

اجلاس میں حکومتی سینیٹرمحسن عزیزنےتجاویزکےحق میں ووٹ دیاجبکہ ن لیگ کےسینیٹرمصدق ملک کاکہناتھاکہ یہ قانون ٹیکس گزاروں کاڈیٹانیب کودینےکیلئےبنایاگیاہے۔ قائمہ کمیٹی کی کارروائی کےدوران محسن عزیزاورشیری رحمان میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …