Home / سادہ قوانین: ٹیکس دینااب اوربھی آسان

سادہ قوانین: ٹیکس دینااب اوربھی آسان

FBR: Simplification of Tax Laws

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیکس اداکرنےوالےشہریوں کوسہولت دینےکیلئےحکومت نےتمام ان لینڈ ٹیکس قوانین کوہم آہنگ اوریکجاکرنے کےلئےان لینڈ ریونیوکوڈوضع کرنےکا باضابطہ افتتاح کر دیاہے۔

ان لینڈ ریونیو کوڈوضع کرنے سے تجارت کرناآسان ہوجائےگااوربہت سے قوانین اورریگیولیشنز کی وجہ سےٹیکس گزاروں کو ٹیکس سسٹم کی پیچیدگیوں سےچھٹکاراملے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی آر مقامی سطح پر چار بڑے ٹیکس قوانین کا نفاذ اور عمل درآمد کروا رہا ہے جن میں انکم ٹیکس آرڈینینس 2001، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور اسلام آباد حدود (خدمات پر سیلز ٹیکس) آرڈینینس 2001 شامل ہیں۔

اسی طرح ان چار ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے لئے مفصل رولز بھی بنائے گئے ہیں جن میں انکم ٹیکس رولز 2002، سیلز ٹیکس رولز 2006، فیڈرل ایکسائز رولز 2005 اور اسلام آباد حدود (خدمات پر سیلز ٹیکس) رولز 2001 شامل ہیں۔ اس طرح ٹیکس گزارکو آٹھ قانون کی کتابوں سے راہ نمائی لے کر اپنی ٹیکس ادائیگی کو پورا کرنا پڑتا ہے۔

ایف بی آرکی آمدن میں اربوں روپےاضافہ

انہی پیچیدگیوں کےباعث ٹیکس قوانین کو ہم آہنگ اورسادہ بنانےکی ضرورت ایک عرصہ سےمحسوس کی جارہی تھی جو کہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور دوسرے امدادی اداروں کا بھی دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ اسی طرح سول سوسائیٹی ، وکلاء اور اعلی عدالتوں کی طرف سے بھی قوانین کی پیچیدگیوں کوقوانین پرعمل درآمد نہ ہونے کی وجہ قرار دیاجاتارہاہے۔

ٹیکس قوانین کوپیچیدگیوں کودورکرنےکیلئےحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان چار قوانین کو یکجا کرکے قانون کی ایک کتاب بنا دی جائے جس کے لئے صرف رولز کی ایک ہی کتاب ہو گی۔ اس پس منظر کے پیش نظر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ممتازپبلک سیکٹرٹیکس پروفیشنلزاورآئی سی اے پی سے قانونی ماہرین کو شامل کیا گیا ہےجونئےقوانین کی تیاری اورنظرثانی کریں گےتاکہ معیاراوردرستگی کو یقنی بنایا جا سکے۔

ٹویوٹاگاڑیوں کی قیمت میں اضافےکااعلان

یہ کمیٹی ان لینڈ ریونیو کوڈ کی ڈرافٹنگ کی نگرانی کرے گی اور اس حوالے سے تمام قوانین کی جانچ پڑتال مارچ 2022 تک مکمل کر لے گی۔ جس کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز بشمول چیمبرز آف کامرس، تجارتی تنظیمیں ، ٹیکس وکلاء اور فیلڈ دفاتر کی اپریل و مئی 2022 تک مشاورت کے بعد بجٹ سیشن 2022 کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائےگا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان لینڈ ریونیو کوڈ کو یکم جولائی 2022 سے نافذ کر دیا جائے گا۔

یہ تاریخی اقدام ڈیجیٹائیزیشن اور آٹومیشن پر مبنی ایف بی آر کے اس ویثرن کاحصہ ہےجس کا مقصد ٹیکس گزارشہریوں کیلئےآسانیاں پیداکرناہے۔

یہ بھی چیک کریں

iPhone 15 pro new features

نئےآئی فون میں نیاکیاہے؟

ویب ڈیسک ۔۔ آئی فون 15 پرواورپرو میکس میں یوں توبہت کچھ نیاہےجیسےکہ کیمرہ اپ …