ویب ڈیسک ۔۔ ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکہتی ہیں آج کل بننےوالےتقریباًسبھی ڈراموں کےاسکرپٹ ایک جیسےہیں ۔
نجی ٹی وی کےشوجی سرکارمیں اینکرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےشگفتہ اعجازکاکہناتھاکہ کسی مسئلےکی وجہ سےوہ کچھ عرصہ سکرین سےغائب رہیں لیکن اب وہ ایک ساتھ تین تین پراجیکٹس پرکام کررہی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ اپنےکردارکےمطابق خودکوڈھالیں۔
ایوارڈشوزکےحوالےسےایک سوال کاجواب دیتےہوئےشگفتہ اعجازنےکہاکہ حقیقت یہ ہےکہ اگرآپ کسی ایوارڈشومیں نامزدہیں لیکن اگرآپ اس شومیں موجودنہیں توایوارڈآپ کونہیں ملےگا۔ یہ ہےسچائی ان ایوارڈشوزکی۔
شگفتہ اعجازنےسوال اٹھایاکہ پی ٹی وی کےبڑےبڑےنام آج کہاں ہیں ؟ ان شوزمیں انہیں کیوں نہیں بلایاجاتا؟ کیااس لئےکہ وہ گلیمرس نہیں؟
پروگرام کےمیزبان نعمان اعجازنےاس بات پراعتراض کیاکہ آج کل کےڈراموں میں کم عمرلوگوں کوبال سفیدکرکےجوان بچوں کاباپ بنادیاجاتاہےجوکہ سراسرزیادتی ہے۔
شگفتہ اعجازنےبتایاکہ وہ پی ٹی وی پرگلوکارہ بننےگئی تھیں لیکن آڈیشن میں انہیں ریجیکٹ کردیاگیا۔