پاکستان

عمران خان ہرصورت پیش ہوں،عدالت

Pemra bans Imran Khan speeches on tv

ویب ڈیسک — انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نےکیس کی سماعت کےدوران عمران خان کےوکیل بابراعوان سےمکالمہ کیا۔ بابراعوان کاکہنا تھا عمران خان زخمی ہونےکےباعث پیش نہیں ہوسکتے۔ جس پرعدالت کاکہناتھاعمران خان کی زمان پارک سےایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں وہ پیدل چلتےنظرآئے۔ عدالت نے بابر اعوان سےمخاطب ہوتےہوئےکہاکہ آپ کےموکل 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دے دیں گے۔ اس کےبعدفاضل عدالت نےعمران خان …

مزید پڑھیں »

پنجاب میں الیکشن،عدالت کابڑاحکم آگیا

punjab assembly elections

ویب ڈیسک — پی ٹی آئی کی درخواست منظور۔ لاہورہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس جوادحسن نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نےاپنے مختصر فیصلے میں حکم دیاکہ پنجاب اسمبلی کےانتخابات الیکشن کمیشن 90 روزکےاندرکرائے۔ یاد رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے جنوری میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں۔ لیکن دونوں صوبوں میں قائم نگراں حکومتیں بھی قائم لیکن دونوں صوبوں میں تاحال الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے تاریخ نہیں دی۔ …

مزید پڑھیں »

پاکستان اورآئی ایم ایف میں معاملات طےپاگئے

Pak IMF talks conclude

ویب ڈیسک ۔۔ آخرکارپاکستان کی سنی گئی اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سےہونےوالےمذاکرات میں دونوں طرف سے معاملات طے پاگئے۔ واضح رہےکہ آج نویں اقتصادی جائزےکیلئےپاکستان اورآئی ایم ایف کی ٹیم کےدرمیان مذاکرات کاآخری روزتھا۔ اس حوالےسےپہلےہی امیدظاہرکی جارہی تھی کہ معاملات طےپاجائیں گے۔ آئی ایم ایف سےمعاملات طےپانےکےبعدآئی ایم ایف کی ٹیم نےوزیرخزانہ اسحاق ڈارکےساتھ وزیراعظم آفس کادورہ کیاجہاں سےلاہورمیں موجودوزیراعظم شہبازشریف سےویڈیولنک پربات کی گئی اورانہیں معاہدےکےحوالےسےبریف کیاگیا،اوروزیراعظم نےمعاہدےکی منظوری دی۔ یہاں ہم یہ بات اپنےپڑھنےوالوں کوبتاتےچلیں کہ آئی ایم ایف نےپاکستان سےمعاہدےکیلئےسخت ترین شرائط عائدکی ہیں۔ جن میں سےکچھ کےمطابق نئےٹیکس لگائےجائیں گے، ترقیاتی بجٹ میں …

مزید پڑھیں »

عمران خان نااہلی کیس: لارجربینچ تشکیل

Islamabad high court

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ شہری محمدساجدنےعمران خان پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام لگایاہےاوراسی بناپرعدالت میں عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ شہری کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہرشامل ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کایہ لارجربینچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں »

توشہ خانہ کیس: عمران خان فردجرم سےبچ گئے

Imran Khan possible arrest

ویب ڈیسک ۔۔ توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ کی جاسکی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کےدوران ایڈیشنل سیشن جج نےعمران خان کی آج طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےپی ٹی آئی کے وکلاکو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے بعد فردِ جرم کی اگلی تاریخ مقرر کی جائےگی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے وکلاء کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کی …

مزید پڑھیں »

جیل بھروتحریک الیکشن سےمشروط

imran khan jail bharo movement

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےجیل بھروتحریک کوپنجاب اورخیبرپختونخوامیں الیکشن کی تاریخ دینےسےمشروط کردیا۔ قوم کےنام اپنےویڈیوپیغام میں عمران خان کاکہناتھاکہ انہوں نےآئین کےتحت پنجاب اورکےپی اسمبلیوں کوتحلیل کیالیکن دونوں صوبوں کےگورنرزنےتاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی،عمران خان کاکہناتھاکہ اگرگورنرزنےالیکشن کی تاریخ نہ دی توان پرآرٹیکل سکس لگےگا۔ عمرا خان کاکہناتھاکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔ 25 دن ہو گئے اب تک الیکشن کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی گئی، الیکشن کی تاریخ نہ دینا سیدھی سیدھی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ کارکنوں اور عوام سےاپیل کرتےہوئےعمران خان نےکہاکہ یہ سیاست نہیں حقیقی …

مزید پڑھیں »

جیل بھروتحریک: تحریک انصاف کی حکمت عملی سامنےآگئی

Imran Khan Jail Bharo Tehreek

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےجیل بھروتحریک کااعلان کردیاہےاورکارکنوں سےکہاہےکہ وہ تحریک کاآغازکرنےکیلئےان کےگرین سگنل کاانتظارکریں۔ جیل بھروتحریک کےحوالےسےتحریک انصاف کےذرائع کےمطابق حکمت عملی یہ اختیارکی جائےگی کہ پہلےکارکن اوردیگرقائدین گرفتاریاں پیش کریں گے۔ ذرائع کےمطابق عمران خان جیل بھروتحریک کےپہلےمرحلےمیں گرفتاری پیش نہیں کرینگے۔ پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کہتےہیں ہمارےلوگوں کوگرفتارکیاجاتارہاتوہمارےپاس اورکوئی آپشن ہی نہیں بچتا۔ یہ اپنا شوق پورا کر لیں، ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جیل بھرو تحریک سے تیرے شوق کو تسکین دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں »

عمران خان کاجیل بھروتحریک کااعلان

imran khan jail bharo movement

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کوٹف ٹائم دینےکیلئےعمران خان کابڑااعلان سامنےآگیا۔ کارکنوں کوجیل بھروتحریک کی تیاریاں کرنےکی ہدایت کردی۔ قوم سےخطاب کےدوران پی ٹی آئی چیئرمین نے جیل بھرو تحریک کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلیں بھر دیں گے۔ عمران خان نے خدشہ ظاہرکیاکہ کہ ہم جس طرف جا رہے ہیں پتانہیں کہ ہم بچیں گےبھی یانہیں ۔ ہمارےاوپرایک سازش کے تحت ہم پر مجرموں کی حکومت مسلط کی گئی۔ عمران خان کاکہناتھاکہ عدل و انصاف کے بغیر کوئی ریاست خوشحالی کی منزل نہیں پاسکتی ۔ معاشی ترقی کیلئے قانون …

مزید پڑھیں »

ممنوعہ فنڈنگ:تحریک انصاف کی درخواست مسترد

Islamabad high court

ویب ڈیسک ۔۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف اورعمران خان کیلئےبری خبر۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس بابرستارپرمشتمل لارجربنچ نےمحفوظ فیصلہ سنایا۔ یادرہےکہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا وہ فیصلہ چیلنج کیا تھا جس میں قراردیاگیاتھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی مرضی سے جان بوجھ کر غیر ملکی باشندوں سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،یہ کہ عمران خان پاکستانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں …

مزید پڑھیں »

فوادچودھری کورہائی مل گئی

fawad ch released from adiala jail

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنمافوادچودھری کواڈیالہ جیل سےرہاکردیاگیا۔ آج اسلام آبادکی سیشن عدالت نےالیکشن کمیشن کودھمکیاں دینےکےکیس میں بیس ہزارروپےکےعوض فوادچودھری کی ضمانت منظورکی تھی ۔ عدالت نےضمانت کی درخواست پرسماعت کرتےہوئےیہ شرط عائدکی تھی کہ وہ اس شرط پرضمانت منظورکررہےہیں کہ آئندہ اس قسم کےبیانات نہیں دئیےجائیں گے۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ فوادچودھری کی رہائی کی خبرسنتےہی تحری انصاف کےکارکنوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔

مزید پڑھیں »