ویب ڈیسک ۔۔ براڈ پیک کو کامیابی سے سر کرنے کے بعد، نائلہ کیانی 8ہزارمیٹرسےبلندپاکستان کی تمام پہاڑی چوٹیوں کوسر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
براڈپیک دنیا کا 12 واں بلند ترین پہاڑ ہے جو سطح سمندر سے 8,051 میٹر بلند ہے۔ قراقرم کلب نے پہاڑکی چوٹی پربراجمان پاکستانی جھنڈا تھامے نائلہ کی تصویرسوشل میڈیاپرپوسٹ کی۔
نائلہ نے حال ہی میں 8,000 میٹربلند چوٹیوں میں سے ایک نانگاپربت کوساتھی کلائمبرثمینہ بیگ کے ساتھ سرکیاتھا۔
نائلہ نے جن دیگرپہاڑوں کو سرکیا ہے ان میں پوشیدہ چوٹی، گیشربرم ٹو اور کےٹو شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کوبھی سرکیاہواہے۔