Home / حج اخراجات میں 50فیصدکمی ۔۔

حج اخراجات میں 50فیصدکمی ۔۔

Hajj cost 2024

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، سینیٹرطلحہ محمود نے اگلے سال حج کے متوقع اخراجات بتاکربہت سے لوگوں کو حیران کردیا۔ وفاقی وزیرکےمطابق حکومت کے بروقت اقدامات سے آئندہ سال حج کے اخراجات میں پچاس فیصد تک نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

اسلام آبادمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےاس سال حج کی کامیابی کاسہراسعودی حکومت کےمثالی انتظامات کو دیا۔ وفاقی وزیرنے حاجیوں کے اخراجات سے زائد رقم واپس کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اورفارماسیوٹیکل کمپنیوں کے تعاون سے کروڑوں روپے کی مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ اس بار کسی کو مفت حج کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال حج پر شمال ریجن کےحاجیوں کیلئے1.175 ملین روپےفی حاجی اور جنوبی خطہ کے لئے لاگت 1.165ملین روپےفی حاجی تھی تھی۔ لاگت میں 68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2022 کے مقابلے میں فی حاجی 4,75,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیرمذہبی امورکےبیان کےمطابق اگلے سال کے حج کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی جاتی ہےتوبہت سےلوگ حج کرسکیں گے۔ تاہم، چونکہ ملک میں عام انتخابات ہونے والے ہیں،اس لئے ابھی تک یہ یقینی نہیں ہے کہ اگلا مذہبی امور کا وزیر کون ہوگا اور لاگت میں یہ 50 فیصد کمی کیسےکی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …