Home / نگران وزیراعظم کون؟

نگران وزیراعظم کون؟

Rana Sanaullah interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ فتنہ خان اپنابچاکھچاسودابیچنےکیلئےجوکہانیاں سنارہےہیں ، وہ اب بکنےوالی نہیں۔

ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہاکہ فتنہ خان نےباقاعدہ ایک پروگرام کےتحت ریاست پرحملہ کیا،ملک کےدفاعی ادارےپرحملہ کیااورشہداکی یادگاروں کےبےحرمتی کی۔ ایسےلوگوں کےخلاف قانون اگراپناراستہ لےرہاہےتویہ سیاسی انجینئرنگ کیسےہوگئی؟

راناثنااللہ نےکہاکہ نومئی کےواقعات کاسرغنہ فتنہ خان ہے،اس نےلوگوں کی ذہن سازی کی اورحملوں کی منصوبہ بندی کی۔ فتنہ خان ملک سےسیاست اورسیاسی مخالفین کوختم کرناچاہتاتھا۔

وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کوالیکشن میں ہوناچاہیےلیکن وہ عناصرجنہوں نےنومئی کےواقعات کاارتکاب کیا،ان کےخلاف قانون ضروراپناراستہ لےگا۔ اس میں جوجوبھی ملوث ہےوہ انصاف کاسامناکرے۔

انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی چئیرمین کےخلاف گواہیاں آرہی ہیں لیکن وہ سازشیں جن کےتانےبانےسرحدپارجاکرملتےہیں ان کیلئےبہرحال وقت لگےگا۔

راناثنااللہ نےواضح کیاکہ ن لیگ کوپنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرنی چاہیےکیونکہ اس کاپارٹی کونقصان ہوگا۔ انہوں نےکہاکہ دوچارہفتےکےاندرنگران وزیراعظم کانام فائنل سامنےآجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …