ویب ڈیسک ۔۔ ایمازون پرائم پربالی وڈاداکارہ پریانکاچوپڑاکی ویب سیریز”سیٹاڈل”کےدوسرےسیزن کی جانچ پڑتال ان دنوں زوروشورسےجاری ہے۔ سیٹاڈل کاپہلاسیزن پچھلےسال ریلیزہوالیکن 250ملین ڈالربجٹ کی حامل اس سیریزکونیلسن کےمطابق امریکامیں کسی ایک ہفتےبھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ مل سکی۔
شایدیہی وجہ ہےکہ ایمازون پرائم کی سی ای اواینڈی جیسی نےکمپنی بڑےاورمشہورپراجیکٹس کےبجٹ پرنظرثانی کافیصلہ کیاہے۔ جیسی ایمازون سٹوڈیوکےاخراجات کی جانچ کررہی ہیں کیونکہ انہیں لگتاہےکہ یہاں ہونےوالےاخراجات کوکم کرنےکی گنجائش موجودہے۔ اخراجات پرنظرثانی کی دوسری وجہ ناظرین کی جانب سےکمپنی کی پروڈکشنزپرحوصلہ افزارسپانس نہ ملنابھی ہے۔
بلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ایمازون سی ای او اینڈی جیسی نے کمپنی کے بڑے شوز کے لیے بجٹ کے تفصیلی تجزیے کی درخواست کی ہے،حالانکہ ان میں سے چھ نےگزشتہ نو مہینوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہےکہ ایمازون آنےوالےدنوں میں اپنی افرادی قوت کوکم کرنےکےساتھ ساتھ غیرضروری منصوبوں کوترک کرنےکاارادہ بھی رکھتاہے۔
ان اقدامات سےظاہرہوتاہےکہ دی بوائز یا دی رِنگز آف پاور جیسے شوزکوبھی پیداواری لاگت میں کمی کاسامناہوسکتاہےکیونکہ ایمیزون اخراجات پر لگام لگانےجارہاہے۔
واضح رہےکہ حالیہ مہینوں میں، ایمازون نےڈیزی جونزاینڈ دی سکس، دی پاور، ڈیڈ رنگرز، اور دی پیریفرل سمیت ہر شوز میں $100 ملین کی سرمایہ کاری کی ہے۔
تاہم،بدقسمتی سےبڑےبجٹ والے شوز میں سے کوئی بھی امریکہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 شوز کی نیلسن کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکا۔