Home / پرویزخٹک کی نئی پارٹی کیسےبنی؟اندرکی بات

پرویزخٹک کی نئی پارٹی کیسےبنی؟اندرکی بات

Pervaiz Khatak New Party

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی سلیم صافی نےپرویزخٹک کی جانب سےالگ سیاسی جماعت بنانےمیں تاخیراوراس کانام تحریک انصاف پارلیمینٹیرینزرکھےجانےکی وجہ بتادی۔

جیونیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےسلیم صافی کاکہناتھاکہ پرویزخٹک تقریراچھی نہیں کرتےلیکن وہ ڈرائنگ سیاست بہت اچھی کرتےہیں۔ خیبرپختونخوامیں جولوگ ڈرائنگ روم پالیٹکس کےماہرہیں،پرویزخٹک ان میں سےایک سمجھےجاتےہیں۔

انہوں نےکہاکہ بہت پہلےسےایساہونےکی توقع کی جارہی تھی کیونکہ پنجاب میں توپہلےہی یہ کام استحکام پاکستان پارٹی کی صورت میں ہوچکاہے۔ خیبرپختونخوامیں تاخیراس لئےہوئی کیونکہ پرویزخٹک بضدتھےکہ انہیں تحریک انصاف کانام استعمال کرنےدیاجائےلیکن دوسری طرف سےصاف منع کردیاگیا۔ تاہم پھرایساکرنےکی اجازت دےدی گئی۔ اسی لئےپرویزخٹک کی جماعت کانام تحریک انصاف پارلیمینٹیرینزہے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …