مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آخرکاروہ غیرسیاسی بیان آہی گیا،جس کابہت عرصےسےپوری قوم کوانتظارتھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کےپرنسپل سیکرٹری اعظم خان کاسائفرسےمتعلق دھماکہ خیزبیان سامنےآگیاہے۔ ذرائع کےمطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے164 کے تحت مجسٹریٹ کےسامنےاعترافی بیان ریکارڈکرادیاہے۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف بیان ریکارڈکراتے ہوئے سائفرکوایک سوچی سمجھی سازش قراردےدیا۔ قومی میڈیاکی خبروں کےمطابق اعظم خان نے کہا کہ سائفر کے معاملےپرتمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اورتمام لوگوں کو بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کرناہے۔ اعظم خان کےبیان کےمطابق سائفرکاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، سائفر کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، یہ ایک سوچاسمجھامنصوبہ تھا۔
خبروں کےمطابق اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں تسلیم کیاہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا۔
اپنےاعترافی بیان میں اعظم خان نےیہ بھی ماناکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا‘۔
چیئرمین پی ٹی آئی نےسائفرلےلیا
اعظم خان کےمیڈیاپرآنےوالےمبینہ اعترافی بیان کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گم کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامہ رچاکرعوام میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا، سائفرکوایک سازش کےتحت ملکی سلامتی کےاداروں اور امریکا کی ملی بھگت کاغلط رنگ دیا،میرےمنع کرنے کےباوجودانہوں نے سیکریٹ مراسلہ ذاتی مفادکیلئےمینارپاکستان کےجلسےمیں لہرایا۔
سائفرکواستعمال کرنےکافیصلہ
ذرائع کے مطابق 8 مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے اعظم خان کو سائفر کے بارے میں بتایا، شاہ محمود قریشی سابق وزیراعظم کو سائفر کے متعلق پہلے ہی بتا چکے تھے لیکن سابق وزیرا عظم نے سائفرکو اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنانےکے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا، سابق وزیراعظم عمران خان نےقانون کےبرخلاف سائفر اپنے پاس رکھ لیا، سائفر واپس مانگنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کے گم ہونے کا بتایا۔
سائفربارےچیئرمین پی ٹی آئی کی آڈیوٹیپ
یادرہےکہ سائفرکےحوالےسےچیئرمین تحریک انصاف اوران کےسابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی ایک آڈیوٹیپ بھی سامنےآچکی ہےجس میں عمران خان اعظم خان سےسائفرکواستعمال کرنےبات کرتےہیں اوریہ بھی کہتےہیں کہ بس اب ہم نےکھیلناہےلیکن امریکاکانام نہیں لینا۔ پھراعظم خان نےسائفرکےحوالےسےایک میٹنگ کرنےکیلئےکہا۔