ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف توشہ خانہ اورالقادرٹرسٹ کیس میں نیب کےپاس کافی ٹھوس موادموجود،ریفرنس آئندہ ماہ دائرکئےجانےکاامکان۔
روزنامہ جنگ میں سینئرصحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق ان کیسز میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے کافی مواد موجود ہے۔ ایک ماہ میں نیب ان کیسز کو ٹرائل کیلئے بھیج سکتا ہے۔ خبرمیں بتایاگیاہےکہ نیب عمران خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جوابات سے مطمئن نہیں۔
عمران خان کی گرفتاری کےحوالےسےسوال پرکہاگیاکہ چونکہ عمران خان نے تحقیقات میں تعاون کیا ہے لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب عمران خان کیخلاف دائر کیے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں بھی پیشرفت ہو رہی ہے۔ اگرچہ پی ٹی آئی چیئرمین نے متعدد مرتبہ کارروائی میں تاخیر کیلئے کوششیں کیں۔ کیس کی سماعت کرنے والی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ عمران خان کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی خواہاں ہے۔
عدت کےدوران نکاح کےکیس میں اسلام آباد کی سول کورٹ نے سابق وزیراعظم اوربشریٰ بی بی کی ’’غیر قانونی‘‘ شادی کے خلاف کیس کو بھی قابل سماعت قرار دے دیا۔ محفوظ فیصلہ سناتےہوئےسول جج قدرت اللہ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جولائی کو طلب کیا ہے۔