ویب ڈیسک ۔۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کےزیراہتمام ایک تقریب میں اس وقت انتہائی شرمناک صورتحال پیداہوگئی جب ہال میں شرکاکوبریف کرنےکیلئےلگائےگئےپروجیکٹرپراچانک کسی فحش فلم کاکلپ چلنےلگا۔
واضح رہےکہ یہ عجیب وغریب واقعہ لاہورمیں آئی پی ایچ کےزیراہتمام ڈینگی سےبچاءوکےبین الاقوامی آن لائن سیمینارکےدوران پیش آیا۔ جس لمحےپروجیکٹرپرفحش فلم کاکلپ چلا،اس وقت ہال میں پنجاب کےوزیرصحت،آئی پی ایچ کےڈین،دیگرممالک کےمقررین اورخواتین کی بڑی تعدادموجودتھی۔
پروجیکٹرپرگندی فلم کاکلپ چلتےہی ہال میں کھلبلی مچ گئی اورانتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ جس وقت اس کلپ کوروکاگیاتب تک اسےچلتےہوئےایک منٹ ہوچکاتھااوراسی دوران ہال میں موجودکچھ لوگوں نےاسےاپنےموبائل کےکیمروں میں قیدبھی کرلیااوربعدمیں ٹوئٹرپرشئیربھی کردیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی نامعلوم صارف نے سسٹم میں لاگ ان کیا اور اسکرین پر پورن کلپ چلادیا۔ اس حوالےسےایف آئی اے کے سائبر ونگ میں شکایت درج کرادی گئی ہے۔